رانچی : مرکز کی اسکالرشپ اسکیم کی صد فی صد کامیابی کے لئے جھارکھنڈ میں بیداری مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ ریاستی اقلیتی کمیشن اور محکمہ فلاح کے ذریعہ مشترکہ طور یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ کے اقلیتی طلبہ کے ایک بڑے حصہ کو مرکز کی اسکالرشپ کے فائدے سے محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس بات کی شکایت کے بعد ریاستی اقلیتی کمیشن اور محکمہ فلاح کے ذریعہ بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔
رانچی میں واقع انجمن اسلامیہ کے مولانا آزاد اسٹڈی سینٹر میں طلبہ کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی باریکیوں سے روشناس کرایا گیا۔ وہیں دوسری جانب نجی اقلیتی تعلیمی اداروں کی شکایت ہے کہ چند ایسے شرائط کی وجہ سے ان کے اداروں کے بیشتر بچوں کو مرکز کے اسکالرشپ کے منصوبہ سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس تعلق سے محکمہ فلاح کے ڈپٹی سکریٹری اور ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کو واقف کرایا۔
واضح رہے کہ مرکزمیں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد سے اقلیتی طلبہ کو اس منصوبہ کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ملنے کی شکایت کی جا رہی ہے۔ تاہم اقلیتی کمیشن اورمحکمہ فلاح کی مہم سے خاطرخواہ فائدے کی امید کی جا رہی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔