உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra: پرمبیر سنگھ کے خلاف چارج شیٹ دائر، کھلے کئی راز، جانیں کیا تھا سابق کمشنر کا کوڈ نیم

    ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ کے ’کوڈنیم‘ کا ہوا خلاصہ۔

    ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ کے ’کوڈنیم‘ کا ہوا خلاصہ۔

    چار گواہوں نے تصدیق کی ہے کہ واجے، پرمبیر سنگھ کو نمبر ون بلاتا تھا اور کہتا تھا کہ نمبر ایک نے پیسہ مانگا ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق واجے کو کئی ہائی پروفائل معاملوں کی جانچ کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: جبراً وصولی کیس میں چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ (Parambir Singh) کے لئے سچن واجے (Sachin Waze) نے پیسے اکٹھا کیے تھے۔ معطل پولیس عہدیدار سچن واجے نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو نمبر ایک بتاتے ہوئے اُن کی طرف سے وصولی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ممبئی پولیس (Mumbai Police) نے جبراً وصولی کے ایک کیس میں چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے۔ ایسا الزام ہے کہ سچن واجے کے مطابق وصولی کا 75 فیصدی پیسہ پرمبیر سنگھ کے پاس جاتا تھا اور باقی پیسہ وہ رکھتا تھا۔

      ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گورے گاوں میں درج جبراً وصولی کے ایک کیس مین شہر کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور تین دیگر کے خلاف ہتہ کو چارج شیٹ داخل کی ہے۔ جانکاری کے مطابق، 400 سے زیادہ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس بی بھاجی پالے کے سامنے داخل کی گئی۔ سینئر آئ پی ایس عہدیدار کے خلاف داخل یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔ وہ مہاراشٹر میں جبراً وصولی کے کم سے کم پانچ کیسیز میں نامزد ہیں۔ اُنہیں اس ہفتے کی شروعات میں معطل کردیا گیا تھا۔ ملزمین میں سومیت سنگھ اور اَلپیش پٹیل ضمانت پر ہیں جبکہ ونائک سنگھ اور ریاض بھٹی ابھی فرار ہیں۔

      کیا تھا پرمبیر سنگھ کا کوڈ نیم
      چارج شیٹ کے مابق، تین سے چار گواہوں نے تصدیق کی ہے کہ واجے، پرمبیر سنگھ کو نمبر ون بلاتا تھا اور کہتا تھا کہ نمبر ایک نے پیسہ مانگا ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق واجے کو کئی ہائی پروفائل معاملوں کی جانچ کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ وہ شہر کے پولیس چیف سے سیدھے ملاقات کرتا تھا۔ اسی کے ساتھ اہم کیسیز پر بات چیت بھی کرتا تھا اور یہ سب بتاتا ہے کہ وہ پرمبیر سنگھ کا وہ قریبی تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پرمبیر سنگھ، واجے اور دیگر ملزمین کے ذریعے کرکٹ سٹہ بازوں کے ساتھ ایک ہوٹل اور بار مالکوں سے پیسے مانگتے تھے اور پیسے نہ دینے پر اُنہیں گرفتار کرنے اور اُن کے اداروں پر چھاپے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: