உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چھتیس گڑھ : نکسلی حملہ میں 7 جوان زخمی ، دو گاوں والوں کی موت ، ایک درجن گاڑیاں نذر آتش

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج دوپہر پولیس اور نکسلیوں کے مابین ہوئے تصادم میں سات جوان زخمی ہوگئے۔ نکسلیوں نے 12گاڑیوں کو جلادیا اور سڑک کی تعمیر میں لگے دو گاوں والوں کو بھی گولی مارکر قتل کردیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جگدلپور: چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج دوپہر پولیس اور نکسلیوں کے مابین ہوئے تصادم میں سات جوان زخمی ہوگئے۔ نکسلیوں نے 12گاڑیوں کو جلادیا اور سڑک کی تعمیر میں لگے دو گاوں والوں کو بھی گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بھیجی تھانہ کے چنتاگفا۔انجرم روڈ پر سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے جہاں نکسلیوں نے حملہ کرکے سڑک میں لگی 12گاڑیوں کو جلا دیا ۔ نکسلیوں نے موقع پر موجود ٹھیکیدار کے منشی اور ایک دیگر ایک گاوں والے کو گولی مارکر قتل کردیا۔
      واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھیجی تھانہ سے ڈی آر جی ، سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کا مشترکہ دستہ جائے وقوع کے لئے روانہ کیا گیا جس کا گاوں الماگوڈم کے نزدیک گھات لگاکر بیٹھے نکسلیوں سے تصادم ہوگیا اس تصادم میں سات جوان زخمی ہوگئے۔
      بستر رینج کے ڈپٹی پولیس انسپکٹر جنرل پی سندر راج پی نے سات جوانوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی جوانوں کو بھیجی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں علاج کے بعد ہیلی کاپٹر سے رائے پور ریفر کئے جانے کی تیاری چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ واردات میں کچھ گاوں والے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی گاڑیوں کو جلانے بھی خبر ملی ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔
      First published: