سرعام بیٹی کے ساتھ یہ حرکت کرتا تھا بدمعاش، ماں نے ایسے سکھایا سبق: ویڈیو وائرل
بلاس پور میں اسکولی طالبہ سے چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو طالبہ کی ماں نے سر راہ جم کر پٹائی کردی ہے۔ وہیں شخص کےخلاف کوتوالی تھانہ میں چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔
بلاس پور میں اسکولی طالبہ سے چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو طالبہ کی ماں نے سر راہ جم کر پٹائی کردی ہے۔ وہیں شخص کےخلاف کوتوالی تھانہ میں چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔
بلاسپور: چھتیس گڑھ کی نیائے دھانی کہلانے والا بلاسپور ضلع ان دنوں بڑھتے جرائم سے سرخیوں میں ہے۔ بتا دیں کہ ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے میں دو اجتماعی عصمت دری، ایک گینگ ریپ کی کوشش اور 9 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ وہیں چھیڑ خانی کرنے والے ایک منچلے شخص کی بچی کی ماں نے جم کر پٹائی کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاش کافی دنوں سے بچی کو پریشان کر رہا تھا۔ پھر بچی نے اپنی ماں سے واقعے کے بارے میں بتایا۔ بچی کی شکایت کے بعد ماں نے شخص کو پکڑا اور سبق سکھانے کیلئے اس کی پٹائی کی۔ جانکاری کے مطابق پولیس نے ملزم شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ مار پیٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ بلاس پور میں اسکولی طالبہ سے چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو طالبہ کی ماں نے سر راہ جم کر پٹائی کردی ہے۔ وہیں شخص کےخلاف کوتوالی تھانہ میں چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ دراصل واقعہ بلاسپور کے دیال بند علاقے کا ہے۔ یہاں چھیڑ خانی کرنے پر ماں نے ملزم کی سر راہ پٹائی کرتے ہوئے شخص کو سبق سکھایا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق دیال بند میں رہنے والی 13 سالہ اسکولی طالبہ سے گزرے کئی دنوں سے اسی علاقے کا ایک شخص چھیڑ خانی کر رہا تھا۔ پریشان ہوکر طالبہ نے اس کی جانکاری اپنی ماں کو دی جس کے بعد طالبہ اور اس کی ماں موقع کی تلاش میں تھیں۔ اسکول سے آتے وقت جیسے ہی طالبہ سے چھیڑ خانی کی تو طالبہ اور اس کی ماں نے ملزم کو پکڑا اور جم کر پٹائی کردی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔