ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

Naxal Attack : سکما می بارودی سرنگ دھماکہ میں سی آر پی ایف کا افسر شہید ، 9 جوان زخمی

نکسلیوں کی اطلاع پر تلاشی مہم کیلئے نکلے سی آر پی ایف کے کوبرا بٹالین کے افسر اور جوان آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
Naxal Attack : سکما می بارودی سرنگ دھماکہ میں سی آر پی ایف کا افسر شہید ، 9 جوان زخمی
Naxal Attack : سکما می بارودی سرنگ دھماکہ میں سی آر پی ایف کا افسر شہید ، 9 جوان زخمی

چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں بارودی سرنگ دھماکہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ شہید ہوگیا ۔ دھماکہ کی وجہ سے نو جوان زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔ یہ حملہ کل رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے تاڑمیٹلا علاقہ میں کیا گیا ۔ دو آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آنے سے کوبرا 206 کے افسر سمیت 10 جوان زخمی ہوگئے ۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نتن مالیراو کے شہید ہونے کی تصدیق بستر کے آئی جی سندراج پی نے کی ہے ۔


آئی جی نے بتایا کہ نکسلیوں کی خبر ملنے پر ضلع کے برکاپال کیمپ سے نکلے کوبرا 206 کے جوان آئی ای ڈی کی زد میں آگئے ۔ تلاشی مہم چلانے کے بعد جوان کیمپ واپس لوٹ رہے تھے ، تبھی تاڑمیٹلا کے پاس نکسلیوں کے ذریعہ لگائی گئی آئی ای ڈی کی زد میں آگئے ۔ اچانک ہوئے دھماکہ میں کوبرا 206 کے ٹو آئی سی دنیش کمار اور اے سی نتن مالیراو سمیت 10 جوان زخمی ہوگئے ، جس کے بعد زخمی جوانوں کو کیمپ لایا گیا ۔ جہاں دو کا علاج کیا جارہا ہے اور دیگر کو رائے پور منتقل کردیا گیا ہے ۔


آئی جی سندر راج پی نے بتایا کہ آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے کوبرا 206 کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نتن مالیراو بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں سنگین حالت میں اسپتال لایا گیا ، جہاں علاج کے دوران وہ شہید ہوگئے ۔ نتن مہاراشٹر کے ناسک کے رہنے والے تھے ۔ آئی جی نے بتایا کہ ہفتہ کو اس واردات میں پہلے پانچ جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ملی تھی ۔ بعد میں جانکاری ملی کہ اس واقعہ میں دیگر جوان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔


نکسلیوں کے حملہ میں زخمی ہوئے جوانوں کو بچانے کیئے دیر رات چنتلنار میں ہیلی کاپٹر کی نائٹ لینڈنگ کرائی گئی ۔ اس کے بعد سبھی زخمیوں کو ائیر لفٹ کرایا گیا ۔ بہتر علاج کیلئے سی آر پی ایف کے جوانوں کو رائے پور بھیجا گیا ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ علاقہ میں نکسلیوں کے خلاف مہم جاری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 29, 2020 09:31 AM IST