اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شادی کے منڈپ میں پہنچی دلہن کے پیٹ میں اچانک ہوا درد، اسپتال پہنچی تو ملی یہ Good News

    OMG News : چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈاگاؤں میں انوکھی شادی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شادی سے ایک روز پہلے دلہن نے بیٹے کو جنم دیا ۔ بچے کی پیدائش سے خاندان میں شادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔

    • Share this:
      رائے پور/کونڈاگاؤں : چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈاگاؤں میں انوکھی شادی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شادی سے ایک روز پہلے دلہن نے بیٹے کو جنم دیا ۔ بچے کی پیدائش سے خاندان میں شادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔ دلہن کے صحت مند محسوس کرنے کے بعد شادی کی رسم مقررہ تاریخ پر ہی پوری کی گئی ۔ یہ شادی پورے علاقے میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ یہ واقعہ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کی سرحد سے متصل کونڈاگاؤں ضلع کے بڑے راج پور بلاک کے گاؤں بانس کوٹ میں سامنے آیا ہے ۔ بانس کوٹ کے رہنے والے چندن نیتام کی شادی اڈیشہ کی رہنے والی شیوبتی کے ساتھ گزشتہ 31 جنوری کو طے ہوئی تھی ۔ اس سے پہلے 30 جنوری کو دلہن کو ہلدی کی رسم کیلئے منڈپ میں لایا گیا ، اسی دوران اس کے پیٹ میں اچانک درد شروع ہوگیا ۔

      اوڈیشہ کے ضلع نورنگ پور کی رہنے والی دلہن شیوبتی کی ماں سریتا منڈاوی نے اس انوکھی شادی کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی ۔ سریتا منڈاوی کے مطابق قبائلیوں میں پیٹھو پرتھا کی پیروی آج بھی کی جا رہی ہے۔ اس رواج کے تحت ہی شیوبتی اگست 2021 میں کرشن جنم اشٹمی کے دن اپنی پسند کے چندن نیتام کے گھر پیٹھو گئی ہوئی تھی۔ یہاں پر تقریباً 6 ماہ گزرنے کے بعد دولہا اور دلہن فریق کے لوگوں نے آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کیا کہ اب لڑکے اور لڑکی کی شادی کر دینی چاہئے ۔ اس کے بعد لڑکا کے فریق کی جانب سے لڑکی کے والدین اور ان کے رشتہ داروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی اور پھر شادی طے ہوگئی۔

      سریتا منڈاوی کے مطابق باقاعدہ طور پر گاؤں والوں کو شادی کا کارڈ دیا گیا ۔ 30 جنوری کو ہلدی اور 31 جنوری کو شادی کا پروگرام تھا ، لیکن ہلدی کی رسم کے دوران ہی لڑکی کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا ۔ اس کے بعد اس کو گاؤں کے ہی ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا ، جہاں اگلے دن صبح اس نے بیٹے کو جنم دیا ۔ دولہے کے والد چھیدی لال نیتام نے بتایا کہ بہو کو بیٹا ہونے سے گھر میں شادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: