ہوم » نیوز » No Category

بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو تقسیم کر رہی ہے: جیوترادتیہ سندھیا

اندور۔ کانگریس لیڈراور سابق مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نےآج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کی تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کرنےکی سازش کرتے ہوئے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2016 03:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو تقسیم کر رہی ہے: جیوترادتیہ سندھیا
اندور۔ کانگریس لیڈراور سابق مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نےآج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کی تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کرنےکی سازش کرتے ہوئے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اندور۔ کانگریس لیڈراور سابق مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نےآج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کی تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کرنےکی سازش کرتے ہوئے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسٹر سندھیا نے ائیر پورٹ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ نے ہمیں ایک طویل وراثت دی ہے۔ بی جے پی کےلوگ اس وراثت کےساتھ کھلواڑ کرنےکی مہم پورے ملک میں چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسو دیو کٹمبکم کا نعرہ اس ملک نے پوری دنیا کو دیا ہے۔ملک کی وراثت کے ساتھ کھلوا ڑ صحیح نہیں ہے۔


قابل ذکر ہےکہ کیلاش وجے ورگیے نے گزشتہ دنوں اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کانگریس کی مضبوط گرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک بھر میں کانگریس کا پرچم لہرائے گا۔انہوں نے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ کےذریعہ کانگریس کو مدھیہ پردیش میں یکجا کرنے کی بات کی حمایت کی۔

First published: Jan 17, 2016 03:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading