ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

لاک ڈاون: کانگریس نے مزدوروں کا کرایہ ادا کرنے کےلئے حکومت سے مانگی فہرست، بی جے پی نے دیا یہ جواب

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے وزیراعلی شیوراج سنگھ کوخط لکھ کر مزدوروں کی فہرست کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اعلان کے مطابق کانگریس مدھیہ پردیش کے مزدوروں اورطلبا کا کرایہ ادا کر سکے۔

  • Share this:
لاک ڈاون: کانگریس نے مزدوروں کا کرایہ ادا کرنے کےلئے حکومت سے مانگی فہرست، بی جے پی نے دیا یہ جواب
کانگریس نے مزدوروں کا کرایہ ادا کرنے کے لئے حکومت سے فہرست طلب کی ہے۔

بھوپال: کورونا لاک ڈاؤن تھری میں عوام کو راحت دینےکےلئے جہاں حکومتوں کے ذریعہ بہت سے اقدامات کئےگئے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے بیچ مزدوروں کو لانے اوران کی سہولیات کو لےکر سیاسی گھمسان بھی مچا ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ مہاراشٹر، تنلگانہ اور دہلی سے اب تک شرمک اسپیشل ٹرینوں سے مزدوروں کو لانےکا سلسلہ جاری ہے، لیکن سہولیات میں مزدوروں کو پینے کے پانی کے علاوہ کھانےکو کچھ نہیں دیا گیا۔


کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو خط لکھ کر مزدوروں کی فہرست مانگی ہے۔ فائل فوٹو۔
کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو خط لکھ کر مزدوروں کی فہرست
مانگی ہے۔ فائل فوٹو۔


وہیں نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں سے مزدوروں اورطلبا کو لانےکےنام پر من مانا کرایہ وصول کرنے والےگاڑی ڈرائیور اور بس مالکان پرکمشنرٹرانسپورٹ نےکارروائی بھی کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں مختلف ریاستوں سے طلبا اور مزدوروں کو لانےکا سلسلہ تو جاری ہے، لیکن اسی بیچ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو خط لکھ کر مزدوروں کی فہرست کی مانگ کی ہے تاکہ اعلان کے مطابق کانگریس مدھیہ پردیش کے مزدوروں اورطلبا کا کرایہ ادا کر سکے۔


شیوراج سنگھ چوہان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس سے مشکل وقت میں سیاست نہ کرنےکی نصیحت کی ہے۔ فائل فوٹو
شیوراج سنگھ چوہان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس سے مشکل وقت میں سیاست نہ کرنےکی نصیحت کی ہے۔ فائل فوٹو


وہیں دوسری طرف وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جوابی حملہ کرتے ہوئےکانگریس سے مشکل وقت میں سیاست کو چھوڑ کرعملی کام کرنےکی نصیحت کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے مزدوروں اور طلبا کو مفت گھرواپسی کے اپنے وعدے پر سرکار قائم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نےکہا تھا کہ مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانےکا خرچ کانگریس پارٹی برداشت کرے گی۔ سونیا گاندھی کے اس بیان کے بعد اس مسئلے پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔
First published: May 07, 2020 11:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading