ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

میرے بولنے سے کٹ جاتا ہے کانگریس کا ووٹ، اس لئے خطاب نہیں کرتا: دگ وجے سنگھ

بتایا جا رہا ہے کہ دگ وجے سنگھ کا یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ مدھیہ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر جیتو پٹواری کے سرکاری بنگلے پر پہنچے تھے

  • Share this:
میرے بولنے سے کٹ جاتا ہے کانگریس کا ووٹ، اس لئے خطاب نہیں کرتا: دگ وجے سنگھ
دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ اپنے بیان سے ایک بار پھر چرچا میں ہیں۔ دراصل، ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کارکنان سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خطاب کرنے سے کانگریس کے ووٹ کٹ جاتے ہیں۔


یہ ویڈیو بھوپال کا ہے۔ ویڈیو میں وہ صاف کہہ رہے ہیں کہ’ جس کو بھی ٹکٹ ملے، چاہے دشمن کو ملے، اس امیدوار کو جیت دلاو۔ اور میرا صرف ایک کام ہے، کوئی تشہیر نہیں، کوئی خطاب نہیں۔ میرے تقریر کرنے سے تو کانگریس کے ووٹ کٹ جاتے ہیں۔ اس لئے میں کہیں جاتا ہی نہیں ہوں۔


بتایا جا رہا ہے کہ دگ وجے سنگھ کا یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ مدھیہ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر جیتو پٹواری کے سرکاری بنگلے پر پہنچے تھے۔ اسی دوران ان کی ملاقات پارٹی کارکنوں سے ہو گئی اور دگ وجے سنگھ نے ان سے یہ بات کہہ ڈالی۔


یہ بھی پڑھیں: ہندو مذہب کے جتنے بھی دہشت گرد پکڑے گئے، سبھی آرایس ایس کے کارکنان: دگوجے سنگھ

 
First published: Oct 16, 2018 12:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading