نئی دہلی: کانگریس کو امید ہے کہ سابق صدر جمہوریہ اور کانگریس لیڈر پرنب مکھرجی کے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے پروگرام میں جانے سے اسے فائدہ ہوگا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے کہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ پرنب مکھرجی کھل کر آرایس ایس کی نیت کے بارے میں بول سکیں گے۔
کمل ناتھ نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ اس فائدہ بھی ہے اور نقصان بھی۔ پرنب دا وہاں آرایس ایس کو سمجھا سکتے ہیں اور انہیں کچھ بتا سکتے ہیں۔ ان کی نیت کے بارے میں کھل کر بول سکتے ہیں۔
اس سے قبل کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی ملک کے رائے دہندگان کو رام مندر کے نام پر گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ اپنی حصولیابیوں کا حساب نہیں دے پارہی ہے، اس لئے اب وہ رام مندر کا معاملہ پھر سے لارہی ہے۔ میں مانتا ہوں کہ ملک کی عوام بے وقوف نہیں ہے کہ الیکشن کے قبل یہ بات اٹھاتے ہیں، یہ دھوکہ بازی کی سیاست ہمیشہ بی جے پی کی حکمت عملی رہتی ہے۔
فرضی رائے دہندگان معاملے میں کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑیاں کرکے پھر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرضی ووٹرلسٹ تکنیک کا معاملہ ہے، ہم نے اس کی جانچ کی۔ اس جانچ میں ہم نے پایا کہ تقریباً 60 لاکھ ووٹر فرضی ہیں۔ ووٹر لسٹ جمہوریت کی بڑی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شروعات رائے دہندگان کی فہرست سے ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ صحیح ووٹرلسٹ دیں۔
بھوپال میں دھرم سنسد پر پوچھے سوال پر کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کامیابی کے نام پر بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ 6 جون کو مندسور میں مردہ کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہونے والی راہل گاندھی کی ریلی میں شیوراج حکومت رخنہ اندازی کررہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔