اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سدبھاؤنا منچ نے Constitution Day of India کے موقع پر ریاست گیر سطح پر مہم چلانے کا کیا اعلان

    سدبھاؤنا منچ کے رکن حافظ اسمعیل کہتے ہیں کہ ملک میں آزاری کاامرت مہوتسو کا جشن منایا جا رہا ہے ۔ ایسے میں ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم مجاہدین آزادی اور ان کے عظیم کارناموں کو یاد کریں ۔ آئین کے بارے میں لوگوں کو بتائیں ۔

    سدبھاؤنا منچ کے رکن حافظ اسمعیل کہتے ہیں کہ ملک میں آزاری کاامرت مہوتسو کا جشن منایا جا رہا ہے ۔ ایسے میں ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم مجاہدین آزادی اور ان کے عظیم کارناموں کو یاد کریں ۔ آئین کے بارے میں لوگوں کو بتائیں ۔

    سدبھاؤنا منچ کے رکن حافظ اسمعیل کہتے ہیں کہ ملک میں آزاری کاامرت مہوتسو کا جشن منایا جا رہا ہے ۔ ایسے میں ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم مجاہدین آزادی اور ان کے عظیم کارناموں کو یاد کریں ۔ آئین کے بارے میں لوگوں کو بتائیں ۔

    • Share this:
    یوم آئین  (Constitution Day of India) کے موقعہ پر مدھیہ پردیش سد بھاؤنا منچ کے ذریعہ مختصر تقریب کے ذریعہ مجاہدین آزادی اور آئین ساز کمیٹی کے اراکین کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی ہے ۔یوم آئین پر سدبھاؤنا منچ کے ذریعہ سال بھر تک آئین بیداری مہم چلانے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ سدبھاؤنا منچ کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ معلومات کے فقدان کے سبب ملک کی اکثریت آئین اور اس میں دیئے گئے شہریوں کے حقوق سے ناواقف ہے ۔ عدم معلومات کے سبب سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ آئین کے نام پرنہ صرف شہریوں کا استحصال کیا جاتا ہے بلکہ معلومات کے فقدان کے سبب  ملک کے شہریوں کی بڑی تعداد اپنے حق سے بھی محروم ہے ۔سدبھاؤنا منچ نے آئینی کمیٹی کے اراکین کی فوٹو نمائیش بھی آئیندہ ماہ بھوپال میں لگانے کا اعلان کیا ہے ۔
    مدھیہ پردیش سد بھاؤنا منچ کے سکریٹری حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ آج کا دن نہ صرف آئین کو یاد کرنے بلکہ ہمیں دنیا کا بہترین دینے والوں اور مجاہدین آزادی کو یاد کرنے کا دن ہے ۔ آئین میں تو ہمیں بہت سے حقوق دیئے گئے ہیں لیکن عدم معلومات کے سبب ہم اپنے آئینی حقوق سے محروم ہیں ۔ چھ دسمبر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کا دن ہے ۔اس دن سے سدبھاؤنا منچ کے ذریعہ ریاست گیر سطح پر بیداری مہم چلائے جائی گی تاکہ ریاست کے عوام اپنے آئینی حقوق سے واقف ہوسکیں ۔
    سدبھاؤنا منچ کے سینئر رکن آرکے دادوریا کہتے ہیں کہ بابا صاحب کی نگرانی میں دنیا کا جو بہترین آئین ہمیں دیاگیا ہے اسی نے ہمیں برابری کے حقوق دیئے ہیں لیکن سیاسی پارٹیاں یہ نہیں چاہتی ہیں کہ دلت ،آدیواسی ،ایس سی ،ایس ٹی اور مسلم اقلیتوں کو ان کا حق ملے ۔اس لئے سدبھاؤنا منچ کے ذریعہ یہ روپ ریکھا پورے مدھیہ پردیش کے لئے تیار کی گئی ہے کہ سبھی ضلعوں میں سال بھر تک بیداری مہم آئین کو لے کر چلائی جائے گی ۔مجاہدین آزادی اور آئین کمیٹی کے اراکین کی فوٹو نمائیش بھی لگائی جائے گی تاکہ نئی نسل کو آئین ،آئینی حقوق کے بارے میں بتایا جا سکے ۔آج اگر ہم لوگوں نے اپنی بیداری کا ثبوت نہیں دیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی ۔

    سدبھاؤنا منچ کے رکن حافظ اسمعیل کہتے ہیں کہ ملک میں آزاری کاامرت مہوتسو کا جشن منایا جا رہا ہے ۔ ایسے میں ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم مجاہدین آزادی اور ان کے عظیم کارناموں کو یاد کریں ۔ آئین کے بارے میں لوگوں کو بتائیں ۔ آئین اور آئینی حقوق کو لیکر جب ہم عوام بیدار ہونگے تو سیاسی پارٹیوں کی مجال نہیں ہے کہ وہ ہمارا استحصال کرسکیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: