Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

    تبلیغی جماعت اور کانگریس کی وجہ سے پھیلا کورونا، دوونوں ایک ماں کے دو بیٹے: بی جے پی

    رکن اسمبلی رامیشور شرما نے مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے لئے تبلیغی جماعت اورکانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تبلیغی جماعت اورکانگریس کو ایک ماں کے دو بیٹوں سے بھی تعبیرکیا ہے۔

    • Share this:
    تبلیغی جماعت اور کانگریس کی وجہ سے پھیلا کورونا، دوونوں ایک ماں کے دو بیٹے: بی جے پی
    بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کانگریس اور تبلیغی جماعت سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔

    بھوپال: مدھیہ پردیش میں نو تپا کے بیچ جہاں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد نےحکومت اور انتظامیہ کی تشویش میں اضافہ کر رکھا ہے۔ وہیں سیاست دانوں کے بیان سے بھی مدھیہ پردیش کی سیاست کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش بی جے پی کے نائب صدر اور بھوپال حضور تحصیل سے رکن اسمبلی نے رامیشور شرما کے متنازعہ بیان سے سیاست کا پارہ بہت گرم ہوگیا ہے۔


    رامیشور شرما نے مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو نہ صرف سابقہ کانگریس کی کمل ناتھ حکومت کی ناقص کارکردگی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے بلکہ انہوں نے تبلیغی جماعت اورکانگریس کو کورونا وائرس کےلئے دںمہ دار ٹھہراتے ہوئے تبلیغی جماعت اورکانگریس کو ایک ماں کے دو بیٹوں سے بھی تعبیر کیا ہے۔


    کانگریس لیڈر پی سی شرما نے بی جے پی کے بیان کو اشتعال انگیزی سے تعبیرکرتے ہوئے اپنی ناکامی کو چھپانےکےلئے نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔
    کانگریس لیڈر پی سی شرما نے بی جے پی کے بیان کو اشتعال انگیزی سے تعبیرکرتے ہوئے اپنی ناکامی کو چھپانےکےلئے نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔


    وہیں دوسری جانب  کانگریس نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے اپنے گریبان میں جھانکنےکی نصیحت کرڈالی ہے۔ سابق وزیر قانون اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی سی شرما نے بی جے پی کےبیان کو اشتعال انگیزی سے تعبیرکرتے ہوئے اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پی سی شرما کا کہنا ہےکہ بی جے پی کورونا کی آڑ میں نفرت کی سیاست کرنےکے ساتھ اپنوں کو نوازنے کا کام کر رہی ہے۔ حکومت ہرمحاذ پرناکام ہے۔ صوبہ میں طبی سہولیات کےفقدان کے سبب شرح اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک ایک ہفتے تک جب ڈاکٹروں کی ٹیسٹ رپورٹ نہیں آرہی ہے، تو اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہےکہ عام لوگوں کے ساتھ حکومت کا سلوک کیا ہوگا۔ پی سی شرما نے شراب کی دکانوں کو کھولنےکے ساتھ سمبل یوجنا کی بھی مخالفت کی ہے۔ پی سی شرما نے یہ بھی کہا کہ کل بھوپال میں جب پلازمہ کی ضرورت مریضوں کی تھی، تب تبلیغی جماعت کے لوگ ہی آگے آئے تھے، بی جے پی کے کارکنان نہیں۔
    First published: May 06, 2020 12:30 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading