ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کورونا وائرس لاک ڈاون : مدھیہ پردیش کے پرائیویٹ اسکول سال رواں نہیں بڑھا سکیں گے فیس

مدھیہ پردیش میں محکمہ تعلیم کے توسط سے ہر سال پرائیویٹ اسکول فیس میں دس فیصد کا اضافہ کرتے تھے ، لیکن مدھیہ پردیش میں یہ پہلا موقع ہے جب پرائیویٹ اسکول طلبہ کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کر سکیں گے۔

  • Share this:
کورونا وائرس لاک ڈاون : مدھیہ پردیش کے پرائیویٹ اسکول سال رواں نہیں بڑھا سکیں گے فیس
کورونا وائرس لاک ڈاون : مدھیہ پردیش کے پرائیویٹ اسکول سال رواں نہیں بڑھا سکیں گے فیس

مدھیہ پردیش ( madhya pradesh ) میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ صوبہ کے انتیس اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک ہزار آٹھ سو چھیالیس ہوگئی ہے۔ وہیں صوبہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھیانوے ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کو شکست دیکر ابتک دو سو پیتیس افراد اسپتال سے صحتمند ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔


صوبہ میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد اور لاک ڈاؤن کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ اسکولوں ( private schools ) کی ذریعہ اسکول فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکول اس سال کسی قسم کی فیس نہیں بڑھائیں گے ۔




واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں محکمہ تعلیم کے توسط سے ہر سال پرائیویٹ اسکول فیس میں دس فیصد کا اضافہ کرتے تھے ، لیکن مدھیہ پردیش میں یہ پہلا موقع ہے جب پرائیویٹ اسکول طلبہ کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کر سکیں گے۔ اس سے ایک روز قبل محکمہ تعلیم کورونا وائرس کے قہر اور لاک ڈاؤن  کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سات جون تک صوبہ میں اسکول کو بند رکھنے کا احکام جاری کیا تھا ۔
First published: Apr 24, 2020 10:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading