ہوم » نیوز » No Category

مدھیہ پردیش : لاک ڈاؤن میں 20 اپریل سے کھلیں گے سرکاری دفاتر ، شیوراج حکومت نے بنایا خاکہ

مدھیہ پردیش کے باون اضلاع میں سے چھبیس اضلاع میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ صوبہ میں ریڈ ، اورینج اور گرین کیٹگری بنا کر لاک ڈاؤن میں کام کیا جا رہا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : لاک ڈاؤن میں 20 اپریل سے کھلیں گے سرکاری دفاتر ، شیوراج حکومت نے بنایا خاکہ
مدھیہ پردیش : لاک ڈاؤن میں 20 اپریل سے کھلیں گے سرکاری دفاتر ، شیوراج حکومت نے بنایا خاکہ

مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے درمیان سرکاری دفاتر کو 20 اپریل سے کھولنے کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر کو کھولنے کو لیکر وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور افسران سے فیڈ بیک لیتے ہوئے 20 اپریل سے سرکاری دفاتر کو کھولنے کی ہدایت دی ۔


واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے باون اضلاع میں سے چھبیس اضلاع میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ صوبہ میں ریڈ ، اورینج اور گرین کیٹگری بنا کر لاک ڈاؤن میں کام کیا جا رہا ہے ۔ صوبہ میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد تیرہ سو نوے ہو چکی ہے ، وہیں اب تک مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے تیہتر لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ صوبہ میں لاک ڈاؤن کے درمیان جہاں عوام کی بیزاری بڑھتی جارہی ہے ، وہیں صوبہ میں کئی مقامات پر عوام ضروری اشیا کی کمی کو لے کر سڑکوں پر نکلنے لگے ہیں ۔


مدھیہ پردیش میں خستہ حال معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کل سے جہاں سرکاری دفاتر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وہیں تعمیراتی شعبہ میں سماجی دوری کو ملحوظ رکھتے ہوئے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ راجدھانی بھوپال میں کل سے دفاتر کو کھولنے کو لیکر تیاری پوری کر لی گئی ہے ۔ منترالیہ ، ستوپوڑا ، ولبھ بھون ، ڈائریکٹوریٹ کی عمارت کو سینٹائز کردیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر کل سے ضرور کھلے گا ، لیکن سبھی ملازمین ایک ساتھ دفاتر میں ڈیوٹی جوائن نہیں کریں گے ، بلکہ سرکاری دفاتر میں تینتیس فیصد ملازمین ہی دفتروں میں کام کریں گے ۔

First published: Apr 20, 2020 12:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading