ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کورونا وبا کے دوران رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ،مریضوں کی سہولت کے لئے لفٹ و ڈیلکس کمروں کا ہوا افتتاح

انجمن اسلامیہ کے جنرل سکریٹری حاجی مختار احمد کے مطابق اسپتال کی پہلی اور دوسری منزل تک مریضوں کو لانے اور لے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسے دیکھتے ہوئے فی الحال دوسری منزل تک لفٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مریضوں اور اٹنڈنٹ کی سہولت کے پیش نظر تیرہ ڈیلکس کمروں کا افتتاح کیا گیا ہے۔

  • Share this:
کورونا وبا کے دوران رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ،مریضوں کی سہولت کے لئے لفٹ و ڈیلکس کمروں کا ہوا افتتاح
کورونا وبا کے دوران رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

رانچی۔ عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے ذریعہ رانچی میں قائم کردہ انجمن اسلامیہ کے زیر انتظام انجمن اسلامیہ اسپتال قائم ہے۔ اس غریب پرور اسپتال میں ان دنوں مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے اسپتال میں دوسری منزل تک کے لئے لفٹ اور مریضوں کی سہولت کے لئے تیرہ ڈیلکس کمروں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انجمن اسلامیہ کے جنرل سکریٹری حاجی مختار احمد کے مطابق اسپتال کی پہلی اور دوسری منزل تک مریضوں کو لانے اور لے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسے دیکھتے ہوئے فی الحال دوسری منزل تک لفٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مریضوں اور اٹنڈنٹ کی سہولت کے پیش نظر تیرہ ڈیلکس کمروں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واحد مریض اور ان کے ایک اٹینڈنٹ کے لئے پرائیویٹ بیت الخلاء اور ایک بالکنی پر مشتمل ڈیلکس کمروں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولت ملنے میں آسانی ہوگی۔


واضح رہے کہ یہ اسپتال سال ١٩٦٧ میں شہر کی چند معزز شخصیات کے ذریعہ محض ایک کمرہ میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد عوامی چندہ کے ذریعہ یہ اسپتال وسیع ہوتا گیا۔ وقف کی زمین پر قائم یہ اسپتال غریب عوام کے علاج کے لئے بڑا سہارا ہے ۔ شہر کے درجنوں ماہر ڈاکٹر اس اسپتال میں اپنی خدمات پیش کر تے ہیں۔ ہر مذہب و ملت کے ڈاکٹر اس اسپتال میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ وہیں اس اسپتال میں تمام مذاہب و ملت کے مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ ٦٠ بیڈ والے اس اسپتال میں بیحد قلیل فیس پر مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی مزید سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔


اسپتال کے نگراں محمد محسن کے مطابق کورونا وبا کے ماحول میں انجمن اسلامیہ اسپتال میں مختلف امراض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال انتظامیہ مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ محسن نے واضح کیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اسپتال میں پانچ بیڈ والے آئی سی یو ، سی ٹی اسکین مشین، ایم سی آئی روم اور ڈائلیسس کی سہولتیں دستیاب ہو جائیں گی۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 22, 2020 09:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading