ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : کورونا کےخاتمہ کے لئے بھوپال میں شروع کیا گیا ہیلتھ سروے ، جانئے کیا ہے فائدہ

راجدھانی سے کورونا کی وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لئے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے گھنی بستیوں کے ساتھ جھگی جھونپڑیوں میں سروے کرنے کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کے تحت پانچ سو ٹیموں کے ساتھ ہیلتھ سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : کورونا کےخاتمہ کے لئے بھوپال میں شروع کیا گیا ہیلتھ سروے ، جانئے کیا ہے فائدہ
مدھیہ پردیش : کورونا کےخاتمہ کے لئے بھوپال میں شروع کیا گیا ہیلتھ سروے ، جانئے کیا ہے فائدہ

مدھیہ پردیش میں اندور اور بھوپال دو ایسے شہر ہیں ، جوکورونا وائرس کے معاملے میں ہندستان کے ٹاپ 10 شہروں میں شامل ہیں ۔ دونوں شہروں میں خصوصی مہم کے تحت حکومت ، محکمہ صحت اور انتظامیہ نے ہیلتھ سروے شروع کیا ہے ۔ تاکہ کورونا کی وبائی بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد چارہزاردوسو اٹھاسی ہو چکی ہے ۔ کورونا سے اندور میں ایک سو تیرانوے لوگوں کی موت ہو چکی ہے وہیں کورونا بیماری سے تین ہزار ایک سو اڑسٹھ لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ وہیں راجدھانی بھوپال میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر دوہزار پانچ سو دو ہوگئی ہے ۔ بھوپال میں کورونا سے اب تک 78 لوگوں کی موت ہو چکی ہے وہیں کورونا بیماری سے ایک ہزار سات سو سات مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں ۔


راجدھانی بھوپال میں ان لاک ون میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کوئی ایسا دن نہیں جاتا ، جس دن راجدھانی بھوپال میں پچاس سے ساٹھ کے درمیان کورونا کے نئے معاملات سامنے نہیں آتے ہیں ۔ راجدھانی سے کورونا کی وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لئے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے گھنی بستیوں کے ساتھ جھگی جھونپڑیوں میں سروے کرنے کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کے تحت پانچ سو ٹیموں کے ساتھ ہیلتھ سروے کا آغاز کیا گیا ۔




محکمہ صحت نے ہیلتھ سروے کا آغاز تو کردیا ہے ، لیکن کانگریس نے اسے ادھوری تیاری کے ساتھ شروع کئے گئے ہیلتھ سروے سے تعبیر کیا ہے ۔ سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر قانون مدھیہ پردیش پی سی شرما کا کہنا ہے کہ واہ واہی لوٹنے کے لئے ادھوری تیاری کے ساتھ سروے کا کام شروع کیا گیا ۔ جب ٹیم جھگی بستیوں میں پہنچی تو وہاں پر زیادہ تر لوگوں کے ایپ ہی نہیں چل رہے تھے ۔ ایسے سروے سے کورونا پر کنٹرول نہیں ہوسکتا ہے ۔ سرکار کو پوری تیاری کے ساتھ سروے کرنا ہوگا اور ٹیسٹنگ کو بڑھانا ہوگا ۔

وہیں بھوپال نریلا سے بی جے پی ایم ایل اے اور سابق وزیر وشواس سارنگ نے کانگریس کی تنقید پر جوابی حملہ کیا ہے ۔ وشواس سارنگ کا کہنا ہے کہ جب کورونا پر کنٹرول کرنا تھا ، تب کانگریس کے لیڈر آئیفا کی تیاریوں میں بزی تھے ۔ فلم ہیروئن کے ساتھ فوٹو کھنچوائے جا رہے تھے۔ اگر اس وقت کانگریس نے سنجیدگی دکھائی ہوتی تو آج مدھیہ پردیش کے یہ حالات نہیں ہوتے ۔ ہمیں بیمار مدھیہ پردیش ملا تھا اور ہم نے اتنی محنت کی ہے کہ اب مدھیہ پردیش میں ریکوری ریٹ ۷۲  فیصد سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

وہیں بھوپال کلکٹر اویناش لوانیا کہتے ہیں کہ ہیلتھ کی ٹیم سروے کررہی ہے ۔ شہر کی اکاون بستیوں کو نشان زد کر کے کام کیا جا رہا ہے ۔ کچھ جگہوں پر ایپ کو ڈاون لوڈ کرنے کی شکایتیں آئی ہیں ۔ ٹریننگ دی جا رہی ہے اور ہم بہت جلد کورونا پر کنٹرول کرلیں گے اور سبھی کے تعاون سے کورونا سے پاک راجدھانی ہوگی ۔
First published: Jun 20, 2020 08:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading