ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نا بالغ لڑکی کی عصمت دری کے قصوروار کو دس سال کی سزا

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی ایک عدالت نے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کےمعاملہ میں قصور وارقراردیے گئے ایک شخص کو دس سال کی سزاسنائی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2019 02:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نا بالغ لڑکی کی عصمت دری کے قصوروار کو دس سال کی سزا
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی ایک عدالت نے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کےمعاملہ میں قصور وارقراردیے گئے ایک شخص کو دس سال کی سزاسنائی ہے ۔ ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے اغوا کرکے لڑکی کے عصمت دری کے ملزم راجیوسنگھ چوہان کو کل دس سال جیل کی سزاسنائے جانے کےساتھ دس ہزار روپئے کے جرمانہ کی سزاسنائی ۔عدالت کے ذریعہ سزاسنائے جانے کے بعد مجرم کو جیل بھیج دیاگیاہے ۔

استغاثہ کے مطابق 13دسمبر 2017کی شام کو نابالغ لڑکی گھرسے دوا لینے کے لیے بازار گئی تھی۔ راستے میں ملزم راجیوسنگھ چوہان نے اسے پکڑ لیا۔


ملزم لڑکی کو کمرے میں لے گیا ،جہاں اس نے اسکے ساتھ عصمت دری کی ۔اس کے بعد ملزم لڑکی کو لیکر گوالیار جارہاتھا۔اسی دوران لڑکی کو اسکے چنگل سے آزاد کرانے کے ساتھ ملزم کے خلاف معاملہ درج کریاگیاتھا۔

First published: Jan 23, 2019 02:01 PM IST