ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ذہنی طور پر بیمار نو جوان نے دیا خوفناک واقعے کو انجام، پھر کر لی خودکشی: جانیں پورا معاملہ

چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے مٹیاری گاؤں میں ایک نوجوان نے اپنے کنبہ کے 5 افرادکو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود ٹرک کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

  • Share this:
ذہنی طور پر بیمار نو جوان نے دیا خوفناک واقعے کو انجام، پھر کر لی خودکشی: جانیں پورا معاملہ
علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے مٹیاری گاؤں میں ایک نوجوان نے اپنے کنبہ کے 5 افرادکو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود ٹرک کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیپت تھانہ علاقہ کے گاؤں مٹیاری کا 22 سالہ روشن سوریہ ونشی نے اپنے والد روپ داس سوریہ ونشی (45) ، ماں سنتوشی (40) ، بھائی روہت (20) اور رشی (15) اور بہن کامنی (14) کو تیز دھار ہتھیار سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس کے بعد اس نے ایک تیز رفتار ٹرک کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ابھی تک قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی طور پر بیمار تھا۔ اس خوفناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


وہیں اسی طرح کا ایک اور معاملہ حال ہی میں سامنے آیا ہے کہ ایک باپ نے غریبی کے چلتے اپنے بانچ بچوں کا ہی قتل کر ڈالا۔ یہ معاملہ ریانہ کے جیند ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک حیوان والد کی گندی کرتوت  سامنے آئی ہے۔ ضلع کے ڈڈواڑہ گاؤں میں ایک شخص نے تانترک کے کہنے پر اپنے ہی پانچ بچوں کے ساتھ کچھ ایسا کر ڈالا کہ جس کے بارے میں جان کر روح کانپ جائے گی۔ بتادیں کہ ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر اپنے پانچ بچوں کا قتل (Murder) کر ڈالا۔ 17  جولائی کو ڈڈواڑہ گاؤں سے دو لڑکیاں غائب ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے دونوں کی لاشیں (Dead Body) ہانسی بٹانا لنک نہر سے برآمد ہوئی تھیں۔ 5 سال میں جما کے سا سبھی پانچوں بچوں کی موت ہوچکی ہے۔  جمرعرات کو پنچایت کے سامنے ملزم والد نے اپنا گناہ قبول کیا ہے۔ اس کے بعد پنچایت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم باپ نے بتایا کہ ایک تانترک کے کہنے پر اس نے اپنے سبھی بچوں کا قتل کردیا۔

سبھی بچوں کی عمر تھی 11  سال سے کم

جما نامی اس شخص کے سبھی بچوں کی عمر 11 سال سے کم تھی۔ حالانکہ اس نے پورے معاملے میں پنچایت کے سامنے آکر معافی مانگی ہے جس کے بعد پولیس کو بلاکر ملزم کو گرفتار کروایا گیا ہے۔ ملزم کو پکڑنے کی تصدیق دیر رات جیند کے ایس پی اشون شینوی نے کی ہے۔ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ملزم کی تین لڑکیاں اور دو لڑکے بتائے جارہےہیں جن سب کا قتل کردیاگیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 24, 2020 01:33 PM IST