ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مہنگی شراب خریدنے کیلئے سڑک چلتی خواتین کے ساتھ یہ انتہائی گھنونی حرکت کررہے ہیں شرابی، بھوپال پولیس کا بڑا انکشاف

مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کی راجدھانی بھوپال میں نشیڑیوں نے خواتی کی پریشانی بڑھادی ہے، شرابیوں نے خواتین کے ساتھ ایسی حرکت کی ہے جو واقعی انتہائی گھنونی ہے۔

  • Share this:
مہنگی شراب خریدنے کیلئے سڑک چلتی خواتین کے ساتھ یہ انتہائی گھنونی حرکت کررہے ہیں شرابی، بھوپال پولیس کا بڑا انکشاف
علامتی تصویر

بھوپال: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کی راجدھانی بھوپال میں نشیڑیوں نے خواتی کی پریشانی بڑھادی ہے، شرابیوں نے خواتین کے ساتھ ایسی حرکت کی ہے جو واقعی انتہائی گھنونی ہے۔ بتادیں کہ نشیڑی خواتین کے ساتھ لوٹ۔پاٹ کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہوئے جرائم کی اگر بات کریں تو بھوپال شہر کے 44 تھانوں میں سے زیادہ تر لوٹ، چوری، ٹھگی، شراب اسمگلنگ کے معاملات زیادہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جہاں مجرم بے خوف ہوکر واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ حالانکہ چوروں پکڑنے میں پولیس بھی دن رات ایک کرنے کا دعویٰ کررہی ہے۔ اس کے باوجود مجرم اپنے جرم کو انجام دینے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

حال ہی میں پولیس نے گاڑیوں کے چور گروپ کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے 6 دو پہیا گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ چیکنگ کے دروان تقریبا دو لاکھ قیمت کی گاڑیاں ضبط کرکے پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس پوچھ۔گچھ میں ملزموں نے بھوپال کے تھانہ حبیب گنج نشاط پورہ، جی آر پی، جہاںگیر آباد، شاہجہاں آباد، ایم پی نگر اور کوتوالی راج گڑھ علاقوں میں سے کل 8 موٹر سائکلیں چوری کرنا قبول کیا ہے جس میں سے 6 موٹر سائکلیں ابھی تک ضبط کی جا چکی ہیں۔

مہنگی شراب کے چکر میں لوٹ

تھانہ کوہ فضا پولیس نے بھی شاطر لٹیرے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جو سر راہ خواتین کے پرس اور چین لوٹ کے ملزم ہیں۔ ان سے لوٹ کی تین واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزموں نے بتایا کہ شراب بہت مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے شراب کیلئے پیسے کی ضرورت ہونے سے وہ سڑک پر پیدل چلنے والی اکیلی خواتین کو اپنا نشانہ بناتے تھے۔

کیس:1۔ تھانہ کوتوالی علاقے میں موتی مسجد کے پاس پیدل جارہی خاتون کا پیچھے سے آئے دو نامعلوم لڑکے بیگ چھین کر بھاگ گئے۔

کیس:2۔ تھانہ کوہ فضا میں ایک ٓختون ہاؤسنگ بورڈ کوہ فضا میں پیدل جارہی تھی۔ اسی وقت پیچھے سے آئے دو نامعلوم شخص خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوگئے۔
کیس:3۔ جین نگر لال گھاٹی تھان کوہ فضا میں ایک خاتون گفا مندر پر پیدل جارہی تھی تبھی اسکوٹی سوار دو نامعلوم لٹیرے خاتون کا پرس چھین کر لے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ تینوں معاملوں میں ملزم شراب خریدنے کیلئے واردات کو انجام دئے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2020 11:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading