راجناندگاؤں۔ چھتیس گڑھ کے راجناندگاؤں ضلع میں بلیک میلنگ کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملہ میں شوہر اور اہلیہ دوںوں شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے پہلے اپنے شوہر کی مدد سے ایک نوجوان کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا۔ پھر اس کے ساتھ تعلق بنایا۔ اس دوران خاتون کے شوہر نے دونوں کا فحش ویڈیو بنا لیا۔ اس ویڈیو کے ذریعہ شوہر۔ بیوی اس نوجوان کو بلیک میل کرنے لگے۔ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر دونوں نے نوجوان سے 10 لاکھ روپئے کی مانگ کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے نوجوان سے 6 لاکھ روپئے بھی اینٹھ لئے۔ جب دونوں مزید پیسوں کی مانگ کرنے لگے تب نوجوان نے پولیس سے اس معاملہ کی شکایت کی۔ فی الحال پولیس نے ملزم شوہر۔ بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہنی ٹریپ جیسا معاملہ
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ضلع کے ڈینگرگڑھ علاقے سے ہنی ٹریپ جیسا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم جوڑنے نے فحش ویڈیو بنا کر ایک نوجوان سے 6 لاکھ روپئے کی رقم اینٹھ لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کو نوجوان نے تھانے پہنچ کر ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی۔ نوجوان کی شکایت پر ملزم شوہر۔ بیوی کو پولیس گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔