ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شوہر سے بیوی کا ہوا جھگڑا تو سسر پر کیا جان لیوا حملہ اور پھر سالی کے ساتھ بھی کر ڈالی یہ گھنونی حرکت

ضلع کے ہٹا تھانہ کے قریب سکوئیاں گاؤں میں فیملی تنازعہ (Family Despute) کے چلتے پنا ضلع کے سمریا تھان کے پاس کونی گاؤں سے دموں پہنچے ملزم بٹھیا اہیروار نے سسرال میں اپنے سسر منی لال آہر وار اور سولہ سالہ سالی انیتا کو کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔

  • Share this:
شوہر سے بیوی کا ہوا جھگڑا تو سسر پر کیا جان لیوا حملہ اور پھر سالی کے ساتھ بھی کر ڈالی یہ گھنونی حرکت
علامتی تصویر

ضلع کے ہٹا تھانہ کے  قریب سکوئیاں گاؤں میں فیملی تنازعہ (Family Despute) کے چلتے پنا ضلع کے سمریا تھان کے پاس کونی گاؤں سے دموں پہنچے ملزم بٹھیا اہیروار نے سسرال میں اپنے سسر منی لال آہر وار اور سولہ سالہ سالی انیتا کو کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ دراصل داماد نے اپنے سسر اور سالی کا بے رحمی سے قتل (Murder) کر ڈالا۔ وہیں بیوی دروپتی کو شدید طور پر زخمی کر دیا جو اب ضلع اسپتال میں اپنی زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہی ہے۔

اس پورے واقعے میں یہ بتایاجا رہا ہے کہ ملزم بٹھیا اہیروار ضلع پنا کے سمریا تھانے کے ماتحت کونی گاؤں کا رہائشی ہے۔ وہ منگل کی دیر شام کو ضلع کی تحصیل ہٹا کے پاس  ہٹا تھانہ علاقہ کے سنکیاں گاؤں پہنچا تھا۔ معلومات کے مطابق  ملزم نے تقریبا 3 3 سال قبل اسی گاؤں کی دروپتی سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان آپسی تنازعہ کی وجہ سے دروپتی اپنے ملزم شوہربٹھیا  اہیروار کو سسرال میں ہی چھوڑ کر  اپنے والد مننی لال اہیروار کے ساتھ رہنے لگی تھی لیکن کچھ وقت کے بعد اے ہی  ملزم بٹھیا نے اپنی بیوی دروپتی کو سسرال میں واپس آنے کیلئے دباؤ بنانے لگا۔


دروپتی بٹھیا کے ساتھ رہنا چاہتی تھی بعد میں بٹھیا کے ذریعے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جانے لگی۔ اس بات کی جانکاری کنبے میں سبھی کو تھی لیکن کسی نے بھی یہ نہین سوچا تھا کہ بٹھیا اس حد تک شرمناک واقعے کو انجام دیتے ہوئے سسر منی لال اور سولہ سالہ سالی انیتا کو موت کے گھات اتار دے گا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ملزم بٹھیا اپنی سسرال پہنچا اور اپنے سسرال کے لوگوں پر حملے کی فراق میں گاؤں میں ہی گھوم رہا تھا اور جیسے ہی موقع ملا اس نے اپنے سسر پر چاقوؤں سے تابڑ توڑ حملے شروع کردئے۔ جس کے بچاؤ میں اتری اس کی چھوٹی بیٹی انیتا پر بھی حملہ کر دیا۔


حملے میں والد۔ بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ملزم نے اپنی بیوی کو بھی شدید طور پر زخمی کر دیا جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔  جب اس پورے واقعے کے بارے میں پولیس سپریٹینڈنٹ شیو کمار سنگھ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ملزم واقعے کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا تھا لیکن ملزم کی گرفتاری کی جاچکی ہے جلد ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 26, 2020 04:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading