رائے پور: آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ بوائے فرینڈ اپنی معشوقہ (گرل فرینڈ) کو خوش کرنے کیلئے مہنگے تحفے دیتا ہے لیکن اس معاملے میں ایک لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ کو خوش کرنے کوشش کافی بھاری پڑ گئی۔ دراصل نابالغ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر اسے بائک تحفے میں بائک دینا چاہتی تھی۔ مگر اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔ پھر لڑکی نےاپنے ہی گھر میں چوری کی اور پیسے شخص کو دے دئے۔ گھر والوں نے جب معاملے کی شکایر پولیس سےکی تو جانچ شروع ہوئی۔ جانچ میں پولیس کا شک نابالغ لڑکی پر گیا۔ پوچھ گچھ کرنے پر لڑکی نے پولیس کے سامنے اپنا جرم قبول کرلیا۔ فی الحال پولیس نے ملزم شخص کو نقدی کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
کرنا چاہتی تھی اپنے عاشق کو خوشملی اطلاع کے مطابق رجدھانی رائے پور کے کھمترائی تھانہ علاقے کے بھنپوری علاقے میں ہوئے تقریبا 1.73 لاکھ روپئے کے چوری کے معاملے کاانکشاف پولیس نے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق عاشق کو اس کے اس کے یوم یدائش کے موقع پر تحفہ دینے کے چکر میں نابالغ لڑکی نے اپنے ہی گھر میں چوری کی تھی۔ نابالغ لڑکی پیسوں کےساتھ گرفتار ہوگئی ہے۔
گھرمیں ہی کی چوریپولیس کے مطابق نابالغ لڑخی نے والد کے ذریعے گھر کی الماری میں رکھی رقم نکال لی تھی۔ پھر اس نے یہ پوری رقم اپنے بوائے فرینڈ کو بائک خریدنے کیلئے دے دی تھی۔
ایسے ہوا انکشاف
بتایا جارہا ہے کہ گھر سےرقم چوری ہونے کےبعد متاثر شخص نے کھمترائی پولہس تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی۔ شکایت کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو نابالغ لڑکی پر چوری کا شک ہوا۔ پوچھ گچھ میں نابالغ نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ فی الحال پولیس نے پیسوں کے ساتھ ملزم شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور آگے کی کارروائی کرر ہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔