ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شادی کیلئے دباو بنا رہی تھی معشوقہ ، سنسان جگہ پر لے جاکر عاشق نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

ڈی آئی جی ہری نارائن (Harinarayan Chari Mishra) نے بتایا کہ مقتولہ انیتا اور ملزم نریندر کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا ، لیکن ملزم سونی سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازع ہوگیا ۔

  • Share this:
شادی کیلئے دباو بنا رہی تھی معشوقہ ، سنسان جگہ پر لے جاکر عاشق نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
شادی کیلئے دباو بنا رہی تھی معشوقہ ، سنسان جگہ پر لے جاکر عاشق نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع کے کھجرانا تھانہ علاقہ میں باگھیلا فارم ہاوس کے قریب ایک لڑکی کی لاش دو دن پہلے ملی تھی ۔ جانچ کیلئے جائے واقعہ ہر پہنچی پولیس لڑکی کی شناخت نہیں کرسکی تھی ، لیکن چھان بین میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لڑکی کا گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے ۔


اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چری مشرا  (Harinarayan Chari Mishra)  نے قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے چار تھانہ انچارجوں سمیت خفیہ محکمہ کے جوانوں کو شامل کرکے خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے چھان بین شروع کی تو مقتولہ کی شناخت انیتا کے طور پر ہوئی ۔ وہ ٹفن سینٹر میں کام کرتی تھی ۔ ٹفن سینٹر سے پتہ چلا کہ مقتولہ گھرگون کی رہنے والی تھی اور نریندر سونی نام کے ایک لڑکے کے رابطے میں تھی اور کچھ دن سے غائب چل رہی تھی ۔


پولیس نے نریندر سونی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی ٹفن سینٹر میں آٹو سروس سینٹر میں کام کرنے والے نریندر سونی سے جان پہچان ہوئی ۔ بعد میں دونوں میں محبت ہوگئی ۔ کچھ وقت سے انیتا نریندر پر شادی کیلئے دباو بنا رہی تھی ، لیکن نریندر شادی کیلئے راضی نہیں تھا ۔ اس بات کو لے کر دونوں میں تنازع ہوتا تھا ۔


اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چری مشرا نے قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے چار تھانہ انچارجوں سمیت خفیہ محکمہ کے جوانوں کو شامل کرکے خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔
اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چری مشرا نے قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے چار تھانہ انچارجوں سمیت خفیہ محکمہ کے جوانوں کو شامل کرکے خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔


واردات والے دن بھی شادی کو لے کر دونوں میں تنازع ہوا ، جس کے بعد انیتا سامان لے کر نریندر کے گھر پہنچ گئی ۔ بعد میں انیتا کو گھمانے لے جانے کے بہانے نریندر اس کو باگھیلا فارم ہاوس کے پاس لے کر پہنچا اور پیپر کٹر سے اس کے گلے پر حملہ کرکے اس کا قتل کردیا ۔

ملزم نریندر سونی آبائی طور پر گوالیار کا رہنے والا ہے ۔ وہ مہاراج پورہ تھانہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ ڈی آئی جی ہری نارائن  (Harinarayan Chari Mishra) نے بتایا کہ مقتولہ انیتا اور ملزم نریندر کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا ، لیکن ملزم سونی سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازع ہوگیا اور بعد میں ملزم نے منصوبہ بند طریقہ سے انیتا کا قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے قتل میں استعمال پیپر کٹر ضبط کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی واردات والے دن کے وہاٹس ایپ چیٹ کو بھی ری کوور کرلیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 04, 2020 11:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading