ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بیوی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ہوتے ہوئے دیکھ کر شوہر نے اٹھایا ایسا قدم، اور پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گئے سب کے ہوش

مدھیہ پردیش (Crime in MP) میں مجرم کتنے بے خوف ہیں اس بات کا اندازہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ دراصل یہاں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔

  • Share this:
بیوی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ہوتے ہوئے دیکھ کر شوہر نے اٹھایا ایسا قدم، اور پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گئے سب کے ہوش
بدماعشوں نے شوہر کے سامنے بیوی کے ساتھ گھٹیا حرکت

مدھیہ پردیش  (Crime in MP) میں مجرم کتنے بے خوف ہیں اس بات کا اندازہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ دراصل یہاں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بدمعاش شادی شدہ خاتون کو اٹھاکر اور اس کے ساتھ غلط کام کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے کہ تبھی خاتون کا شوہر آیا اور اس نے اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے شخص پر جان لیوا حملہ کر ڈالا۔ اندور کے ایم وائی اسپتال  (MY Hospital Indore) میں سنیچر کو یہ معاملے سامنے آیا۔ بتادیں کہ ایک شخص یہاں علاج کیلئے پہنچا شخص کے سر میں تیر گھسا ہوا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ شخص کی بیوی کو بدمعاش اغوا کرکے ریپ  (Rape and Kidnapping)  کرنے کیلئے لے جا رہے تھے۔ جب شخص بے اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے جان لیوا  حملہ کر ڈالا۔ اس حملے میں شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی شخص کے گھر والے اسے علاج کیلئے یہاں اسپتال لیکر آئے۔ اب شخص کا آپریشن کیا جائے گا۔


جانکاری کے مطابق شیر سنگھ بڈوانی کے گاؤں بلکھڑی کے رہنے والے ہیں۔ گھر والوں کے مطابق سنیچر کو بھارت اور کنہیا نام کے بدمعاش اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ آئے اور شیر سنگھ کی بیوی کو اٹھا کر لے جانے لگے۔ اس نے جب اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں  نے شیر سنگھ کی پٹائی کر ڈالی اور تپر سے حملہ کر دیا۔ اس دوران تیر شیر سنگھ کے سر میں پھنس گیا۔ زخمی شیر سنگھ کو گھر والوں نے پہلے بڈوانی اور پھر اندور لیکر پہنچے۔ فی الحال شخص کا ابتدائی علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر آپریشن کرکے سر میں پھنسا تیر نکالیں گے۔


غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیشن میں جرم  روکے نہیں رک رہے۔ آئے دن ریپ، اغوا، چھیڑچھاڑ سمیت کئی جرائم کی خبریں آ رہی ہیں۔ اتنا ہی نیہں جب سے شیوراج حکومت جرائم کو مٹانے کیلئے فری ہینڈ دیا ہے تب سے پتہ چل رہا ہے کہ کتنے لوگوں نے کتنے طرح کے جرائم کر رکھے ہیں۔ بڈوانی کا یہ معاملہ اس کی ایک بڑی مثال ہے کہ حکومت کو جرائم پر لگام لگانے کیلئے نئے سرے سے سوچنا ہوگا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 03, 2021 04:50 PM IST