ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نابالغ لڑکی کے ساتھ 7 لڑکوں کے ذریعے کی گئی درندگی کا ویڈیو وائرل، پھیلی سنسنی

ضلع کے تریا میں ایک نابالغ لڑکی (Minor girl ) کے ساتھ سات لڑکوں کے ذریعے کی گئی درندگی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس معاملے میں تین نامزد اور چار نامعلوم پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ م

  • Share this:
نابالغ لڑکی کے ساتھ 7 لڑکوں کے ذریعے کی گئی درندگی کا ویڈیو وائرل، پھیلی سنسنی
علامتی تصویر

ضلع کے تریا میں ایک نابالغ لڑکی (Minor girl ) کے ساتھ سات لڑکوں کے ذریعے کی گئی درندگی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس معاملے میں تین نامزد اور چار نامعلوم پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق لڑکی ماں کیلئے تریا بازار دوا لینے گئی تھی۔ جہاں سے واپس لوٹتے وقت ان درندوں نے اس کا راستہ روک لیا اور اسے اغوا کرکے سنسان جگہ پر لے گئے۔ الزام ہے کہ وہاں سات لوگوں نے مل کر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری (Gang Rape) کی۔ واقعے کے دوران ان لوگوں نے ویڈیو بھی بنایا جو بعد میں وائرل بھی ہوگیا۔ معاملہ سامنے آیا تو چھپریا گاؤں کے تین نامزد اور چار نامعلوم کو ملزم بتاتے ہوئے معاملہ درج کیا گیا ہے۔ درج ابتدائی شکایت میں لڑکی نے بتایا کہ می تریا بازار سے اپنی ماں کی دوا لیکر پیدل گھر جارہی تھی جیسے ہی بے تال بابا پیتل کے پاس پہنچی مغربی سمت سے چار بائیک سوار آئے اور بغل سے نکل گئے کچھ دیر بعد مشرق کی طرف سے وہی چاروں آئے اور مجھے گھیر لیا۔ رومال سے میرا منھ دباکر اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ میں کافی چیختی رہی لیکن مجھے چمنی کے راستے انجان جگہ پر لے گئے وہاں سبھی نے باری۔باری میرا ریپ کیا۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ اسی میں سے ایک شخص ویڈیو بنانے لگا اس نے میرا ویڈیو فیس بک پر وائرل کردیا۔ لڑکی نے ڈر کی وجہ سے یہ بات کسی کو نہیں بتائی لیکن ماں کو 22 جولائی کو واقعے کے بارے میں بتا دیا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے تھانے میں درخواست کی جس کے بعد 23 جولائی کو ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

واقعے کی جانکاری پر ایم ایل اے مندریکا رائے نے متاثرہ کے گھر والوں سے ملک کر قصورواروں پر جلد از جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس پی ہر کشور رائے نے بتایا کہ پولیس ملزموں کو جلد ہی گرفتار کرلے گی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 25, 2020 10:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading