ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ

سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیارکرنے کی قدیم مانگ کو آخر شیوراج سنگھ سرکار نے قبول کرلیا ہے۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے انتظامیہ افسران کو صوبہ میں سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار کرنے کی ہری جھنڈی دیدی ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ
سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیارکرنے کی قدیم مانگ کو آخر شیوراج سنگھ سرکار نے قبول کرلیا ہے۔

سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیارکرنے کی قدیم مانگ کو آخر شیوراج سنگھ سرکار نے قبول کرلیا ہے۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے انتظامیہ افسران کو صوبہ میں سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار کرنے کی ہری جھنڈی دیدی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ سنگل سٹیزن کا ڈاٹابیس تیار کرنے والا مدھیہ پردیش پہلا صوبہ ہے بلکہ اس سے قبل سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار کرنے کا کام راجستھان ،تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کیا جا چکا ہے۔راجستھان میں اسے بھاما شاہ اور آندھرا و تلنگانہ میں اسے پرجا سا ادھیکار کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایم پی میں  تیار ہونے والے سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس میں  نام،پتہ،،تعلیمی لیاقت ،انکم،ذات،دھرم،مول نیواس،کھیت میں اگائی جانے والی فصل اور بی پی ایل کارڈ کے دستاویز کوکو شامل کیا جائے گا۔ڈاٹا یس کے آدھار کے بایو میٹرک کااستعمال کیا جائے گا۔سرکاری کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ لینے کے لئے سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار ہونے کے بعد اس کے لئے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ ہمارے سماج میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کاپریوار کسی کارن سے بچھڑ گیا ہے۔ یا کسی آپدا یا حادثہ کا شکار ہو گیا ہے ۔ ایسے لوگ جو اپنے گھروں میں اکیلے رہ گئے اور انکے جیون کی گاڑی چلانا مشکل ہو رہی ہے سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس تیار کر کے ان کی سرکار کے دوارہ مدد کرنے کی یوجنا ہے ۔

وہیں کانگریس نے سرکار کے سنگل سٹیزن ڈاٹا بیس کا استقبال تو کیا ہے لیکن یوجنا مکمل ہوگی اور اس کا فائیدہ لوگوں تک پہنچے گا اس پر اسے شک ہے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر قانون اور کانگریس کے سینئر رہنما پی سی شرما کہتے ہیں کہ سنگل سٹیزن کا ڈاٹا بیس کرنے کامطالبہ بہت پرانا ہے اور راجستھان میں کانگریس سرکار اسے لاگو بھی کر چکی ہے ۔مگر یہاں پر سرکار لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ یہ کام بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔


اس وقت سب سے ضروری ہے کسانوں کی مدد کرنا جنکی فصل سرکار کی نیتی کے کارن بارش میں تباہ ہو گئی ہے۔ سرکار نے ابتک ان کسانوں کے لئے کسی راحت کا اعلان نہیں کیا ہے۔خود سرکار نے مانا ہے کہ بارش میں سترہ ہزار میٹرک ٹن گیہوں اور چنا بھیگ کر خراب ہوا ہے ۔ کیندریہ منتری رام ولاس پاسوان نے بھی ٹویئٹ کر کے سرکار کو نندا کی ہے مگر سرکار اپنی ستا کے نشے سے باہر نہیں آرہی ہے ۔
First published: Jun 06, 2020 03:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading