ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی بڑی شادیوں میں مہمان بن کر ہوتے تھے شامل اور پھر کرتے تھے ایسا کام ، کھلا راز تو سبھی رہ گئے حیران

دہلی پولیس نے بینڈ باجا بارات گروپ کے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ۔ یہ گروپ دہلی ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں بڑی بڑی شادیوں میں لاکھوں کی چوریوں کو انجام دیتا تھا ۔ یہ گروپ مدھیہ پردیش کے راجگڑھ سے تعلق رکھتا ہے ۔

  • Share this:
بڑی بڑی شادیوں میں مہمان بن کر ہوتے تھے شامل اور پھر کرتے تھے ایسا کام ، کھلا راز تو سبھی رہ گئے حیران
بڑی بڑی شادیوں میں مہمان بن کر ہوتے تھے شامل اور پھر کرتے تھے ایسا کام ، کھلا راز تو سبھی رہ گئے حیران

دہلی پولیس نے ایک ایسے گروپ کے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ، جو شادی والے گھروں میں چوری کرتا تھا ۔ گرفتار لوگوں میں دو نابالغ بھی ہیں ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ گینگ دہلی ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور پنجاب سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بڑی بڑی شادیوں میں لاکھوں کی چوریوں کو انجام دیتا تھا ۔ یہ گروپ مدھیہ پردیش کے راجگڑھ سے تعلق رکھتا ہے ۔ گرفتار کئے گئے گروپ لیڈر نے پولیس کو بتایا کہ ہر سال شادیوں کے موسم میں راجگڑھ سے شادیوں میں واردات کو انجام دینے کیلئے وہ بچوں کو باقاعدہ کرائے پر لے کر دہلی آتا تھا ۔ یہاں ان بچوں کو بڑی بڑی شادیوں میں حصہ لینے ، بیگ چوری کرنے اور زیور پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹریننگ دی جاتی تھی ۔


کرائم برانچ کے ایڈیشنل سی پی شیویش کمار سنگھ کے مطابق دہلی پولیس کو مسلسل دہلی کی بڑی بڑی شادیوں میں چوری کی واردات کی کئی شکایتیں ملی تھیں ، جس کے بعد کرائم برانچ نے ایک اسپیشل ٹیم تیار کی ۔ اس ٹیم نے 100 سے زیادہ شادیوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو کھنگالے ۔ ان فوٹیج میں نظر آیا کہ کئی مشتبہ افراد شادیوں میں شامل ہوئے ہیں اور مہمانوں سے میل جول بڑھا رہے ہیں ۔ ان مشتبہ افراد نے شاندار مہنگے کپڑے پہن رکھے ہیں تاکہ ان پر کسی کو شک نہ ہو اور موقع دیکھتے ہی وہ اپنی واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے ۔


پولیس کو تفتیش میں مدھیہ پردیش کے راجگڑھ گینگ پر شک ہوا اور تب جاکر پولیس اس گروپ تک پہنچ پائی ۔ پولیس نے ایک ٹیم راجگڑھ بھیجی اور دہلی کی کئی بڑی شادیوں میں بھی ٹریپ لگایا ۔ راجگڑھ میں پولیس نے گلکھیڑی ، سلکھیڑی اور کڑیا سے اس گینگ کے اراکین کی جانکاری حاصل کی ۔


دو دسمبر کو پولیس کو اطلاع ملی اور تب جاکر ریڈ کے دوران پانچ لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس گروپ نے چنڈی گڑھ سے اس سال اکتوبر میں تین لاکھ روپے قیمت کی ڈائمنڈ کی انگوٹھی اور قیمتی سامان پر ہاتھ بھی صاف کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 04, 2020 11:31 PM IST