உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوم اساتذہ کے موقع پرمدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

    یوم اساتذہ کے موقع پرمدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

    یوم اساتذہ کے موقع پرمدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

    مدھیہ پردیش جمعیت علما اور مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کی خدمات کی ستائش کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال : یوم اساتذہ کے موقع پر بھوپال میں بھی تعلیم کے میدان میں کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مدھیہ پردیش جمعیت علما اور مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کی خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر اردو تدریس میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے پروفیسر نعمان خان، اقبال مسعود، پروفیسر آفاق ندیم، ڈاکٹر مہرالاسلام کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اردو صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے سینئر اردو صحافی مشاہد سعید اورسلمان خان کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا جبکہ مدارس کی تعلیم میں نمایاں خدمات کے لئے مولانا حنیف محمد اور اسمعیل بیگ کو اعزاز سے نوازہ گیا۔

    مدھیہ پردیش جمعیت علما ہند کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ یوم اساتذہ کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کرکے سب سے پہلے ہم نے ڈاکٹر ایس رادھا کرششن کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد ملک کے ان تمام اساتذہ کو یاد کیا ، جنہوں نے ملک میں ذہن سازی کا عظیم فریضہ انجام دیا ہے ۔ یہ اساتذہ ہی ہیں جو ہماری نسلوں کی تربیت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ہم حکومت سے تمام اساتذہ چاہئے کہ وہ سرکاری ملازمت میں ہوں یا پرائیویٹ اداروں میں سبھی کو رہائیش گاہ مہیا کرانے کی اپیل کرتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست میں برسوں سے اردو اساتذہ کی تقرری نہیں کی گئی ہے ، اسے ترجیحات کی بنیاد پر کیا جائے ۔

    ممتاز ادیب پروفیسر محمد نعمان کہتے ہیں کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اساتذہ بنیاد کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہمیں اساتذہ کی اہمیت اور ان کی خدمات کو سمجھنا ہوگا ۔ اساتذہ کی خدمات کو فراموش کرکے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں اور اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کو بہ طریقہ احسن ادا کریں۔ پروفیسر آفاق ندیم کہتے ہیں کہ ہم یہاں جو کھڑے ہیں اس کے پیچھے ہمارے اساتذہ کی محنت ہے ۔ اسلام ہی نہیں دنیا کے تمام مذاہب میں استاد اہمیت نمایاں ہے ۔

    ممتاز اردو ادیب و ناقد اقبال مسعود کہتے ہیں کہ آج کا دن اساتذہ کے لئے یوم احتساب کا بھی ہے ۔ جب تک ہم بنیادی تعلیم پر فوکس نہیں کریں گے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں ۔ کسی بھی بلند عمارت کو کھڑا کرنے کیلئے اس کی بنیاد کے استحکام پر غور کرنا ضروری ہے ۔ جب تک پرائمری سطح پر طلبہ کو ہم زبان ،بیان اخلاقیات نہیں سکھائیں گے تب تک ہم معاشرے میں انقلاب کی نئی عبارت کو نہیں لکھ سکتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اردو زبان کو لے کر جہاں جد وجہد کرنے کی ضرورت ہے وہیں حکومت سے بار بار مطالبہ بھی کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اردو زبان کے اساتذہ کے لئے اسامیاں جاری کی جائیں اور اردو کے اساتذہ کا تقرر کیا جائے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: