مدھیہ پردیش میں انتخابی سرگرمی کے دوران بی جے پی کے تشہیری انچارج اورمرکزی وزیردھرمیندرپردھان اتواررات اندورکے صرافہ بازارمیں جلیبی، ربڑی کا مزہ لیتے نظرآئے۔ اس دوران انہوں نے نیوز 18 سے خاص ملاقات کی اورمدھیہ پردیش کی سیاست آئندہ الیکشن، رام مندر، گئورکشا، حکومت مخالف لہروغیرہ جیسے موضوعات پربات کی۔
دھرمیندرپردھان نے کہا کہ الیکشن توہوتے رہتے ہیں، لیکن جب بھی وہ اندورآتے ہیں وہ صرافہ بازارآنے کا موقع نہیں چھوڑتے۔ ریاست میں حکومت مخالف لہرکی خبروں کومسترد کرتے ہوئے دھرمیندرپردھان نے کہا کہ گزشتہ دوماہ میں انہوں نے ریاست کے تقریباً ہرحصے کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں شیوراج سنگھ کی مقبولیت آسمان پرہے اورریاست میں بی جے پی چوتھی بارحکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔
الیکشن میں اینٹی انکمبنسی (حکومت مخالف لہر) سے نمٹنےکے لئے بی جے پی نے پہلے کی طرح زیادہ امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ نہیں کئے۔ اس سوال کے جواب میں دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہم ہربارالگ الگ ماڈل پرکام کرتے ہیں۔ اس بار ہم نے 50 امیدواروں کو تبدیل کیا ہے۔ الگ الگ فیکٹرس پرغورکرنے کے بعد ہم نے حکمت عملی تیارکی ہے۔
حال کے دنوں میں رام مندربنانے کے مطالبہ نے ایک بارپھرتیزی پکڑی ہے۔ آرایس ایس اوربی جے پی کے کئی لیڈروں نے رام مندربنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پربات کرتے ہوئے دھرمیندرپردھان نے کہا کہ "رام مندر ہماری پارٹی کے لئے سیاسی موضوع نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ رام مندربنےاوریہ ہماری پارٹی کی شناخت سے متعلق موضوع ہے۔ تاہم جب گورننس کی بات آتی ہے توہم ترقی، روزگاربڑھانے، لوگوں کی آمدنی بڑھانے اورخواتین کی ترقی پرکام کرتے ہیں۔
حکومت رام مندرپرکیا سوچتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں دھرمیندر پردھان کہتے ہیں "یہ صرف حکومت کا موضوع نہیں ہے، کورٹ کا اپنا عمل ہے اورچیزوں کو کافی غوروخوض کے بعد کیا جانا چاہئے۔ ہمارے ملک میں رام مندرآستھا کا موضوع ہے سرکارکا نہیں"۔
ماریہ شکیل کی رپورٹیہ بھی پڑھیں:
اجودھیا روانگی سے قبل ادھوٹھاکرے بولے"ہرہندوکی یہی پکار، پہلے مندرپھرسرکار"۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔