ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نوٹ بندی کے بعد امت شاہ کے کو آپریٹو بینک میں سب سے زیادہ پرانے نوٹ بدلے گئے : دگ وجے سنگھ

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعے تاجروں سے وصولی کر رہی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 25, 2017 04:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نوٹ بندی کے بعد امت شاہ کے کو آپریٹو بینک میں سب سے زیادہ پرانے نوٹ بدلے گئے : دگ وجے سنگھ
دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو

اندور: کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعے تاجروں سے وصولی کر رہی ہے۔ مسٹر دگ وجے سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ کے حکام کو وصولی کا ہدف دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ مسلسل تاجروں کو نوٹس جاری کر رہا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے مسٹر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ گجرات میں مسٹر شاہ کے کو آپریٹو بینک میں سب سے زیادہ نوٹ بدلے گئے ہیں، نوٹ بندي کے بعد سب سے بڑا سیاہ کاروبار مسٹر شاہ نے ہی کیا ہے۔ مسٹر دگ وجےسنگھ نے کہا کہ مسٹر امت شاہ نے اتر پردیش میں کسانوں کو قرض معاف کرنے کا خواب دکھایا۔ پہلی کابینہ میں قرض معاف کرنے کی بات کہی، لیکن اب بہانے بنا رہے ہیں۔

کانگریسی لیڈر نے مدھیہ پردیش حکومت پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بد عنوانی عروج پر ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوهان نے نرمدا یاترا شروع کی ہے، لیکن ان کا خاندان نرمدا کے کنارے ریت کے کاروبار میں ملوث ہے۔

First published: Mar 25, 2017 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading