بھوپال ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کی چھوٹی بیٹی كرنیكا سنگھ کا آج صبح یہاں ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ انہیں کینسرکا عارضہ لاحق تھا۔
کرنیکا نے ساکیت کے میکس اسپتال میں صبح کوئی سوا پانچ بجے آخری سانس لی۔ ان کا جسد خاکی احمد آباد لے جایا گیا ہے ۔ وہ گجرات میں بیاہی گئی تھیں۔ كرنیکا كا کافی دنوں تک امریکہ میں بھی علاج چلا تھا۔ دگ وجے سنگھ کے ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔