ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

’’دگ وجے سنگھ تبلیغی جماعت کے ادھورے خواب کو کر رہے ہیں پورا‘‘

ایم پی بی جے پی کے نائب صدر رامیشور شرما نے کانگریس لیڈر وسابق وزیر دگ وجے سنگھ پر کورونا لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹنسنگ کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا ہے۔

  • Share this:
’’دگ وجے سنگھ تبلیغی جماعت کے ادھورے خواب کو کر رہے ہیں پورا‘‘
دگ وجے سنگھ پر کورونا لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹنسنگ کا مذاق اڑانے کا الزام

بھوپال۔ کورونا وائرس ملک میں کیسے پھیل رہا ہے اس کی وجوہات سب کو معلوم ہیں لیکن مدھیہ پردیش کی سیاست کچھ اور ہی کہہ رہی ہے۔ ایم پی بی جے پی نائب صدر رامیشور شرما نے کانگریس لیڈر وسابق وزیر دگ وجے سنگھ پر کورونا لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹنسنگ کا نہ صرف مذاق اڑانے کا الزام لگایا بلکہ  انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ دگ وجے سنگھ تبلیغی جماعت اور مولانا سعد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے میں لگے ہیں۔


در اصل آج سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی چھپنویں  برسی کے موقع پر کانگریس نے خراج عقیدت پروگرام کے بعد مزدوروں اور مجبور لوگوں کو جب راشن تقسیم کرنا شروع کیا تو وہاں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔ حالانکہ راشن لینے والے ماسک لگا کر آئے تھے اور دگ وجے سنگھ کے ہاتھوں راشن لے رہے تھے لیکن بی جے پی نے اسی کو موقع غنیمت جانا اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔




دگ وجے سنگھ نے بھی بی جے پی کو اسی کے انداز میں جوابی حملہ کرتے ہوئے جواب دیا۔ دگ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے لیکر آئے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی ناقص حکمت عملی سے مزدروں کی زندگی عذاب بنا دی۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ بغیر کسی پلاننگ کے کیا گیا ۔ بجائے اس جگہ کے جہاں کورونا کے مریض پائے گئے پورے پورے شہر کو لاک ڈاؤن کر کے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا گیا۔مزدور سڑکوں پر پیدل جا رہے ہیں۔نہ ان کے جانے کا کوئی اننتظام ہے اور نہ ان کےکھانے کا مگر اب اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئےحکومت بہانہ کچھ اور بنا رہی ہے ۔ انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ جنتا سب کچھ دیکھ رہی ہے وہ وقت آنے پر حساب برابر کر دے گی۔
First published: May 27, 2020 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading