بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں آئی ایس آئی کے مبینہ 11 جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد دگ وجے سنگھ نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹوں میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔ ان میں ایک بی جے پی کا رکن ہے۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے نے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، 'بھوپال میں پکڑے گئے آئی ایس آئی کے ایجنٹوں میں ایک بھی مسلمان نہیں۔ ان میں سے ایک بی جے پی کا رکن۔ مودی بھکتوں کچھ سوچو۔ دگ وجے سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ اخبارات کے کچھ تراشے بھی شئیر کئے ہیں۔
کیا ہے پورا معاملہ
مدھیہ پردیش پولیس کے اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت سے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات کی جاسوسی کرنے والے گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس سربراہ سنجیو شمی نے نامہ نگاروں کو بتایا، '' پاکستان سے چلنے والے جاسوسی اور حوالہ کاروبار سے منسلک ستنا کے بلرام سمیت گوالیار سے پانچ، بھوپال سے تین اور جبل پور سے دو لوگوں کو پکڑا گیا ہے ''۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔