بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کی کلیکٹر سواتی مینا نائک یوں تو اپنے سخت مزاج کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ لیکن، منگل کو ایک پبلک میٹنگ کے دوران کلکٹر کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔
دراصل، 45 سالہ ایک غریب عورت اپنی ماں کے ساتھ فریاد لے کر کلیکٹر کے پاس پہنچی تھی۔ جسمانی نشوونما پوری طرح نہیں ہونے کی وجہ سے نہ تو اس عورت کی اونچائی بڑھی اور نہ ہی عمر کے حساب سے اس کا وزن بڑھا۔ جسمانی پریشانیوں کی وجہ سے عمر کے اس پڑاؤ پر پہنچنے کے بعد بھی وہ اپنی بوڑھی ماں کے کندھوں پر سوار ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہے۔ ایسی عورت کی فریاد سن کر کلکٹر کا دل پسیج گیا۔
دراصل، اس عورت کی چاہت صرف اتنی تھی کہ اسے اب ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا، اس وجہ سے کلکٹر ایک چشمہ بنانے میں اس کی مدد کر دیں۔
کلکٹر سواتی مینا نے فورا ذاتی طور پر اس خاتون کو پانچ ہزار روپے کی مدد کی۔ ساتھ ہی خوراک محکمہ کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ماں اور بیٹی کا راشن کارڈ بنانے کی ہدایت دی۔ کلیکٹر کی اس پہل پر ماں اور بیٹی خوشی خوشی اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔