உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیم و صحت کے تئیں خواتین کو بیدار کرنے کی ربا زندگی فاونڈیشن کی کوشش قابل ستائش : ڈاکٹر مجید عالم

      تعلیم و صحت کے تئیں خواتین کو بیدار کرنے کی ربا زندگی فاونڈیشن کی کوشش قابل ستائش : ڈاکٹر مجید عالم

      تعلیم و صحت کے تئیں خواتین کو بیدار کرنے کی ربا زندگی فاونڈیشن کی کوشش قابل ستائش : ڈاکٹر مجید عالم

    ڈاکٹر مجید عالم نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سے اب تک ربا زندگی فاونڈیشن کے ذریعہ غریب عوام کو مختلف طریقے سے مدد کی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی خواتین کو تعلیم اور صحت کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے ۔

    • Share this:
    رانچی : ربا زندگی فاونڈیشن کے زیراہتمام آج رانچی کے ڈورنڈہ واقع پراسٹولی محلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں رانچی کے معروف سرجن ڈاکٹر مجید عالم اور کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ اس موقع پر ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجید عالم نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سے اب تک ربا زندگی فاونڈیشن کے ذریعہ غریب عوام کو مختلف طریقے سے مدد کی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی خواتین کو تعلیم اور صحت کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو ماہواری نسوانی مسئلہ پر بھی بیدار کرنے کی کوشش قابل تعریف ہے ۔ مجید عالم نے کہا کہ اس مہم میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ بالخصوص اقلیتی طبقہ کی خواتین کو آگے آنا ہوگا ۔ ایک شخص تعلیم یافتہ ہونے سے ایک محلہ اور گھر بھی ترقی یافتہ ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر خواتین تعلیم یافتہ ہوتی ہے ، تو وہ پورے سماج میں اور ملک کے لئے فخر کی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ربا فاﺅنڈیشن کے ڈائیریکٹر تسنیم رباکو قابل فخر مقام حاصل ہے۔

    اس موقع پر ایم ایل اے عرفان انصاری نے کہا کہ فاونڈیشن جس دلچسپی سے خواتین اور سماج کے درمیان کام کر رہا ہے ، بلا شبہ یہ فاونڈیشن کا بہت ہی بہتر کام ہے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں فاونڈیشن کو حکومت کی جانب سے مدد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے ڈائریکٹر کے کام کو قابل تعریف بتاتے ہوئے آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آج ایسی خواتین سماج کو آئینہ دکھاتے ہیں ۔ نیز سما ج کی خواتین وبچوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی لگاتار کوشش جاری رکھیں اور سماج کیلئے ایک مثال بنیں۔

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رانچی مہا نگر صدر محمد شاہد ایوبی نے کہا کہ روبا فاونڈیشن جس طرح سے اب تک کام کرتی آئی ہے ، میں اس کا گواہ ہوں کہ یہ فاونڈیشن دھیرے دھیرے ہی سہی ، لیکن سماج و خواتین کے درمیان قابل فخر کام کر رہی ہے۔ شاہد نے کہا کہ سماج کو بہتر اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے مسلم خواتین کو تعلیم یافتہ ہونا لازمی ہے ۔ بہت سارے لوگ سماج کی خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ میری بھی کوشش ہوگی کہ میں ہر ممکن مدد کروں اور خواتین و سماج کے بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں بہتر پہل کروں ۔

    پروگرام کے اختتام میں تمام مہمانوں کو شال سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر زیبا پروین ، غلام شاہد (پی آر او) ، ڈاکٹر مظفر حسین ،عمران اور علاء الدین کے علاوہ دیگر معزز لوگ شامل تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: