بھوپال۔ بھوپال میں عید کی تیاری زوروں پر ہے۔ ماہ رمضان کا اتوار کا بازار ہر سال کی طرح اس سال بھی سج کر تیار ہے ۔ رمضان کے اس اتوار بازار میں اس بار خاص رونق دیکھنے کو ملی۔ عید کے قریب آنے سے یہاں خریداروں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ روزہ داروں کی خریداری کے رخ سے دوکانداروں کے چہرے کھلے دکھائی دیے ۔ بھوپال میں رمضان کے اتوار بازار کا خاص اہتمام ہوتا ہے ۔ جس طرح سے ماہ رمضان کے بازار میں خریداروں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے اس سے دو کاندار وں کو اچھی کمائی کی امید ہے ۔
نوابوں کی نگری بھوپال میں یوں تو بہت سے بازار مشہور ہیں لیکن رمضان کا اتوار کا بازار انفرادیت کے لئے سب پر غالب ہے ۔ نوابی عہد سے ماہ رمضان کا اتوار بازار یہاں پر خا صا مشہور ہے ۔ ندیم روڈ سے چوک بازار کے بیچ لگنے والے رمضان کے اس اتوار بازار میں ضرو ریات زندگی کے سبھی سامان ملتے ہیں ۔ رمضان کے اس اتوار کے بازار کا نہ صرف روزہ داروں کو بلکہ عام لوگوں کو بھی اس کا شدت سے انتظار رہتا ہے ۔
اتوار بازار ویسے تو ہر اتوار کو صبح دس بجے سےشام پانچ بجے تک لگتا ہے ۔ لوگ اپنی ضروریات کا سامان خریدنے کے لئے صرف بھوپال سے ہی نہیں بلکہ بھوپال سے باہر سے بھی آتے ہیں ۔ لیکن اس بار بھیڑ کچھ زیادہ ہے ۔ انہیں معلوم ہے کہ عید کے موقع پر اس اتوار بازار میں انہیں جو سامان یا کلکشن ملیگا وہ دوسری جگہ انہیں میسر نہیں ہوگا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔