ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : بھوپال عید گاہ چھاؤنی میں تبدیل ، جانئے کیوں

بھوپال کی مشہورشاہجہانی عید گاہ پر صرف پولیس اہلکار ہی نہیں بلکہ بھوپال کلکٹر ترون پتھورے اور ڈی آئی جی ارشاد ولی نے بھی پہنچ کر جائزہ لیا اور لوگوں سے گھروں میں رہ کر عید کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : بھوپال عید گاہ چھاؤنی میں تبدیل ، جانئے کیوں
مدھیہ پردیش : بھوپال عید گاہ چھاؤنی میں تبدیل ، جانئے کیوں

بھوپال میں کورونا لاک ڈاؤن کے سائے میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔علمائے دین کی اپیل کے بعد چار سے پانچ لوگوں نے ہی مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی اور بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے گھروں میں عید کی نماز ادا کرکے کورونا وائرس کا خاتمہ اور ملک میں امن وامان کے لئے دعائیں کیں ۔


بھوپال عید گاہ کو کل شام سے ہی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ عیدگاہ کو چھاؤنی میں تبدیل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کل سوشل میڈیا پر کچھ شرپسند عناصر نے یہ خبر وائرل کردی تھی کہ عید گاہ سمیت کچھ مساجد میں عید کی نمازکے لئے دو گھنٹے کی چھوٹ دی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس انتظامیہ نے سائبر کرائم کے مدد سے شرپسند عناصر کو پکڑنے کے لئے اپنی کوشش تیز کردی ۔ شر پسند عناصر تو ابھی تک نہیں پکڑے گئے ، لیکن بھوپال عید گاہ کو صبح دس بجے تک سخت پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ۔


بھوپال کی مشہورشاہجہانی عید گاہ پر صرف پولیس اہلکار ہی نہیں بلکہ بھوپال کلکٹر ترون پتھورے اور ڈی آئی جی ارشاد ولی نے بھی پہنچ کر جائزہ لیا اور لوگوں سے گھروں میں رہ کر عید کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ۔




بھوپال کلکٹر ترون پتھوڑے کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری اپیل پر سب نے عمل کیا اور عید گاہ تک نماز پڑھنے کیلئے کوئی نہیں آیا ۔ لوگ گھروں میں رہ کر اپنی عید کی خوشیاں منائیں اور لوگوں سے ملنے جلنے سے پرہیز کریں ۔ یہ بیماری ملنے جلنے سے پھیلتی ہے ۔ وہیں بھوپال ڈی آئی جی ارشاد ولی نے سبھی کو عید کی مبارکباد پیش کی اور لوگوں سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ۔ گلے نہ ملیں دلوں سے رشتہ جوڑ کر رکھیں ۔ ہم سب لوگ مل کر اس وبائی بیماری کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کہتے ہیں کہ اس مرتبہ عید لاک ڈاؤن میں منائی جا رہی ہے ۔ عید کے موقع پر اس سے پہلے لوگ گلے مل کر مصافحہ کر کے مبارکباد پیش کرتے تھے ، لیکن اس مرتبہ گلے ملنے اور مصافحہ کرنے سے پرہیز کریں ۔ سماجی فاصلہ پر عمل کریں اور اپنے پڑویسوں کا خیال کریں ۔
First published: May 25, 2020 04:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading