مدھیہ پردیش میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی عید الفطر کی نماز

مدھیہ پردیش میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی عید الفطر کی نماز

مدھیہ پردیش میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی عید الفطر کی نماز

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش میں روایتی جوش و عقیدت کے ساتھ عید الفطر کی نماز روایتی انداز میں ادا کی گئی۔ راجدھانی بھوپال میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : مدھیہ پردیش میں روایتی جوش و عقیدت کے ساتھ عید الفطر کی نماز روایتی انداز میں ادا کی گئی۔ راجدھانی بھوپال میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ بھوپال میں نمازیوں کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی شاہجہانی عید گاہ میں دیکھا گیا۔ عید گاہ میں شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے عید الفطر کی  نماز ادا کروائی۔ اس موقعہ پر ملک میں امن و امان و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عید اور پرشو رام جینتی ایک ساتھ ہونے کے سبب صوبائی سطح پر سیکوریٹی کا خاص انتظام کیاگیا ۔

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روزہ سلف کنٹرول کا نام ہوتا ہے۔ ایک تربیت کا مہینہ ہوتا ہے  جس کا اثر سال بھر دیکھنے کو ملتا ہے۔ روزہ کی تربیت کا مقصد انسان کو فضول باتوں سے حود کو دور رکھنا ہے۔روزہ تقوی سیکھاتا ہے ۔یہ غمخواری کا بھی مہینہ تھا ۔ہمیں اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کے دکھ درد کا بھی خیال رکھنا چاہیئے ۔ آج نماز عید میں بندہ مومن کی خوشحالی کے ساتھ ملک میں امن و امان وترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وہیں بھوپال کلکٹر اشیش سنگھ نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خو شیوں کے تہوار عید پر سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انتظامیہ کی جانب سے سیکوریٹی کے پختہ انتظام کئے گئے ہیں۔ عید گاہ پر اور دوسری مساجد میں ہزاروں لوگوں نے ایک ساتھ پرامن ماحول میں عید کی نماز ادا کی ہے۔پر امن ماحول میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئےمیں سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہیں سماجی کارکن آنند تارن نے نیوز 18  اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید مسلم سماج کا سب سے بڑا تہوار اور اس تہوار کا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا اور دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھنا ہے۔ آج راجدھانی بھوپال جس قدیم روایت مل جل کر تہوار منانے کی ہے۔ ہم لوگوں نے عید گاہ پہنچ کر نمازیوں کا پھولوں سے استقبال کیا اور ان سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی ہے۔ اس موقعہ پر جو امن و اتحاد کا مظاہرہ کیاگیا اور جو شہر قاضی صاحب نے اتحاد و اتفاق کی دعا مانگی ہے وہیں وقت کی ضرورت ہے۔اتحاد میں ہیں طاقت ہے اور اتحاد ہی ہندستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ہم اتحاد سے ہی فاشست طاقتوں کوشکست دے سکتےہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال میں نابالغ کی موت کے بعد تشدد، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ


یہ بھی پڑھئے: کیا سوچی سمجھی 'ناپاک' سازش تھی پونچھ کا دہشت گردانہ؟ پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ



مدھیہ پردیش جمیعت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا اسلام امن کا مذہب ہے اور اس کے سبھی تہوار امن و اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ سب مل کر رہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ساتھ مل کر کام کریں یہی ہماری خواہش ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: