اپنا ضلع منتخب کریں۔

    محکمہ صحت کے ملازمین نے کورونا قہر میں بڑھائیں شیوراج حکومت کی مشکلیں

    آیوش ڈاکٹروں نے بھی ہڑتال پر جانے کی دی دھمکی،کانٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال جاری

    آیوش ڈاکٹروں نے بھی ہڑتال پر جانے کی دی دھمکی،کانٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال جاری

    اپنی آٹھ نکاتی مانگوں کو لیکر ریاست میں محکمہ صحت کے انیس ہزار ملازمین کی مرحلہ وار ہڑتال سترہ مئی سے جاری ہی تھی کہ اسی بیچ آیوش ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کو لیکر پچیس مئی سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش میں کورونا قہر اور بلیک فنگس کی وبائی بیماری کے بیچ شیوراج سنگھ حکومت کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ ایک مسئلہ ختم بھی نہیں ہوتا ہے کہ اس سے پیشتر دو سرے مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ اپنی آٹھ نکاتی مانگوں کو لیکر ریاست میں محکمہ صحت کے انیس ہزار ملازمین کی مرحلہ وار ہڑتال سترہ مئی سے جاری ہی تھی کہ اسی بیچ آیوش ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کو لیکر پچیس مئی سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا۔ مدھیہ پردیش آیوش ڈاکٹرس سنگھرش سمتی کے سکریٹری ڈاکٹر دنیش کمار کہتے ہیں کہ بڑی عجیب بات ہے کہ کورونا قہر میں جو طبی خدمات پر دوسرے ڈاکٹرس انجام دیتے ہیں وہیں خدمات آیوش ڈاکٹربھی انجام دیتے ہیں مگر حکومت کے ذریعہ ہمارے ساتھ دوئم درجہ کا سلوک کرتے ہوئے ہمیں تنخواہیں کم دی جاتی ہیں جبکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے ۔

    کورونا قہر میں حکومت کی گائیڈ لائن میں ساری طبی خدمات آیوش ڈاکٹرس جان کی بازی لگا کر ادا کر رہے ہیں مگر حکومت ہمارے بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔ آیوش ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کو لیکر سبھی اضلاع میں کلکٹرکے ذریعہ سی ایم اور وزیرمیڈیکل ایجوکیشن کو میمورنڈم پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے آیوش ڈاکٹروں کو حتمی کیا جائے اور یکساں کام کے لئے یکساں تنخواہ ادا کی جائے ۔ہم نے حکومت کو چوبیس مئی تک کا وقت دیا ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں تو پچیس مئی سے تمام آیوش ڈاکٹرس پوری ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے سبھی کام بند کر کے ہڑتال پر جائیں گے۔

    مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ ریاست میں کورونا کے ساتھ بلیک فنگس کی وبائی بیماری کا قہر جاری ہے اور یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے احتجاج کرنے کا نہیں ۔ جو لوگ احتجاج کی آواز بلند کر رہے ہیں انہیں سوچنا چاہیئے کہ ان کے فرائض کیا ہیں اور اس وقت ڈاکٹر،پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسو ں کی خدمت کی کتنی ضرورت ہے ۔ حکومت چاہے آیوش ڈاکٹر ہوں یا محکمہ صحت کے کانٹریکٹ ملازمین سے سبھی سے بات کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے جلد ہی بہتر نتیجہ نکلے گا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: