உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ای ٹی وی اردو کی جشن سالگرہ کا انعقاد

    بھوپال۔ منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اس سال بھی جشن ای ٹی وی اردو کا انعقاد کیا گیا ۔

    بھوپال۔ منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اس سال بھی جشن ای ٹی وی اردو کا انعقاد کیا گیا ۔

    بھوپال۔ منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اس سال بھی جشن ای ٹی وی اردو کا انعقاد کیا گیا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال۔ منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اس سال بھی جشن ای ٹی وی اردو کا انعقاد کیا گیا ۔ ہفت روزہ جشن ای ٹی وی اردو کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ای ٹی وی اردو کے پروگرام اور اردو کے فروغ  کے تئیں چینل کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔  اس ہفت روزہ پروگرام کا اختتام 19 اگست کو ہوگا ۔ اس موقع پر منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں کوئز، بیت بازی اور تقریری مقابلہ میں کامیاب طلبا کواس دن اختتامی پروگرام  میں اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا ۔


      ای ٹی وی اردو ہندستان کا پہلا اردو چینل ہے ۔ اس چینل کے شروع ہونے کی خبر بھوپال کے اخبارات میں 13اگست 2001 کو جب شائع ہوئی تو اہل اردو کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ۔ اہل اردو نے راموجی راؤ کے اس اقدام کی نہ صرف ستائش کی بلکہ اپنے اپنے طریقہ سے مبارکباد بھی پیش کی ۔ وہیں جب یہ خبر مد ھیہ پردیش کے سب سے بڑے پرائیویٹ ٹینکل انسٹی ٹیوٹ منشی حسین خان انڈسٹریل انسٹی ٹیوٹ کوپہنچی تو اس کے ذمہ داروں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہارکیک کاٹ کر کیا۔ اسی دن سے ہر سال تیرہ اگست سے ای ٹی وی اردو کے نام سے ایک ہفتے کے جشن کا انعقاد منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اس جشن کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا۔

      جشن ای ٹی وی اردو کے مہمان خصوصی کے طور پر ممتاز شاعر منظر بھوپالی کو مدعو کیا گیا تھا۔ اردو کے فروغ میں ای ٹی وی اردو کا حصہ کے عنوان پر منعقدہ پروگرام میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ای ٹی وی اردو کے پروگرام اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کے فروغ میں چینل کے کردار پربات کی ۔ وہیں انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے مجاہدین آزادی اور اردو ادیبوں کو بھی یاد کیا۔


      bhopal2


      بھوپال میں منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیو ٹ مسلم ویلفیئر سو سائٹی کی نگرانی میں اپنا کام کرتا ہے ۔ منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کے سابق سکریٹری نسیم انصاری مرحوم نے 2001 میں ای ٹی وی اردو کی سالگرہ کا جشن منانے اور اس موقع پر مختلف پروگرام کے انعقاد کی بنیاد ڈالی تھی  ۔ نسیم انصاری تو اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ادارے کے لوگ بھی ان کے بعد اس روایت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔

      مقررین کا ماننا ہے کہ ای ٹی وی اردو نے ان سالوں میں ملک و بیرون ملک میں اپنے مختلف پروگراموں سے اردو زبان و ادب کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے،  وہ اردو کے بڑے سے بڑے ادارے بھی انجام نہیں دے سکے ہیں ۔ رامو جی راؤ نے اس چینل کی بنیاد رکھی اور اس مقام تک پہنچانے میں چینل کے موجودہ ہیڈ جگدیش چندر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

      First published: