உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کا انتقال، وزیر اعلیٰ کا اظہار رنج وغم

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کا آج آبائی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کا آج آبائی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ راج بھون کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر یادو کا لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ صبح تقریبا نو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ 89 سال کے تھے۔


      اتر پردیش کے وزیر اعلی کے عہدے سمیت کئی اہم ذمہ داری سنبھال چکے مسٹر یادو کچھ وقت پہلے ہی مدھیہ پردیش کے گورنر کے طور پر پانچ سال کی مدت مکمل کر کے یہاں سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ مدھیہ پردیش کے گورنر او پی کوہلی نے مسٹر یادو کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مسٹر کوہلی نے اپنےتعزیتی پیغام میں مسٹر یادو کے طویل سیاسی زندگی کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر سماج کی خدمت میں اپنی زندگی بسر کی۔


      وہیں، مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کے انتقال پر گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور کئی لیڈروں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گورنر اور وزیر اعلی نے اپنے مختلف تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر یادو کے انتقال کی اطلاع سے انہیں دکھ پہنچا ہے اور وہ رنج و غم کے اس وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ مسٹر کوہلی اور مسٹر چوہان نے غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ، رابطہ عامہ کے وزیر نروتم مشرا، سابق وزیر اعلی بابو لال گور اور کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی مسٹر یادو کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ رنج و غم کا اظہار کرنے والے لیڈروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان اور جنرل سکریٹری سہاس بھگت بھی شامل ہیں۔ دونوں لیڈروں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسٹر یادو کا مدھیہ پردیش سے بھی کافی لگاؤ رہا ہے۔

      First published: