چھتیس گڑھ کے راجناد گاوں میں تعلیمی مرکزمیں محکمہ آبکاری نے دفترکھول دیا ہے۔ دفترمیں ضبط کی گئی شراب اورملزمین کی قطارلگی رہتی ہے۔ سرکاری ضابطے کوطاق پر رکھ کرآبکاری محکمہ کا دفترایک اسکول احاطے میں چلایا جارہا ہے۔ معاملے میں آبکاری محکمہ نےغیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، اس کولے کرانتظامیہ سطح پرشکایت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے اپنےانتخابی منشورمیں شراب بندی کی بات کہی تھی۔ وہیں راجناد گاوں کے محکمہ آبکاری کوآبکاری کنٹرول روم کھولنے کے لئے ڈھابہ میں واقع پرائمری اورمڈل اسکول کا احاطہ ہی ملا، جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے غیرقانونی طریقے سے شراب پینے والے یا پھرغیرقانونی طورپرشراب فروخت کرنے والوں کوپکڑکرلایا جاتا ہے، ایسے میں بچے بغیرمرضی کے روزانہ شراب کی بوتلوں کودیکھتے ہیں۔
اس متعلق آبکاری افسرنیتونوتانی ٹھاکرکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پہلے صرف ایک چھوٹا سا کمرہ تھا اورہمیں محکمہ کے کام کاج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ہم نے راجناد گاوں کلکٹرسے عمارت کا مطالبہ کیا اوریہ عمارت پہلے سےبنی ہوئی تھی، جو ہمیں الاٹ کی گئی ہے، اس لئے ہم اپنا دفتریہیں سے چلارہےہیں۔ دوسری طرف کلکٹر بھیم سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے میں جلد ہی ٹھوس قدم اٹھاکرمسائل کا حل نکالا جائے گا۔
راکیش یادو کی رپورٹ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔