اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Exclusive: پولیس کو قتل کرنے کی 4 ٹامل نوجوانوں کی کوشش کے پھیچے ISIS کا ہاتھ! چارج شیٹ میں ذکر

    چارج شیٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔

    چارج شیٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔

    سی این این نیوز 18 نے خصوصی طور پر این آئی اے کی طرف سے داخل کردہ چارج شیٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ مقدمہ ملزمان کی جانب سے عام لوگوں اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے سے متعلق ہے۔ وہیں 21 فروری کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی سازش وھی دی گئی تھی۔ Tamil Youths to Kill Cops

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Tamil Nadu | Mumbai | Hyderabad | Lucknow | Andhra Pradesh
    • Share this:

      Tamil Youths to Kill Cops:سی این این نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (National Investigation Agency) نے حال ہی میں تامل ناڈو کے چار باشندوں کے عالمی دہشت گرد گروپوں آئی ایس آئی ایس (ISIS) اور القاعدہ (al-Qaeda) کے ساتھ روابط کے بارے میں معلومات حاصل کی ہے اور اس نے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ یہ لوگ ہندوستان مخالف سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف یونٹس قائم کرنے کا منصوبہ بنا چکے تھے اور اس کے لیے کام کررہے تھے۔


      سی این این نیوز 18 نے خصوصی طور پر این آئی اے کی طرف سے داخل کردہ چارج شیٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ مقدمہ ملزمان کی جانب سے عام لوگوں اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے سے متعلق ہے۔ وہیں 21 فروری کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی سازش وھی دی گئی تھی۔ یہ ملزمان نفرت پھیلانے، ہندوستان کے ایک حصے کو علیحدہ کرنے کی سازش کرنے اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو متاثر کرنے میں بھی ملوث تھے۔

      چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مواد سے انکشاف ہوا کہ ملزمان آئی ایس آئی ایس کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے اور آئی ایس آئی ایس اور این ٹی جے سے متعلق ٹیکسٹ، تصاویر، پیغامات، میگزینز اور ویڈیوز کا استعمال کر رہے تھے تاکہ نوجوانوں کو بھڑکانے اور بنیاد پرستی کا نشانہ بنایا جا سکے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Haramain Sharifain: حرمین شریفین کی جانب سے راجہ سنگھ کی شدید مذمت، جانیے تفصیل

      چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لوگ خلافت پارٹی آف انڈیا، خلافت فرنٹ آف انڈیا، انٹلیکچوئل جیسی تنظیمیں بنا کر یہ منصوبے بنا رہے ہیں۔ وہ خود کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں جیسے آئی ایس آئی ایس (داعش)، القاعدہ، اور سری لنکا کی قومی توحید جماعت کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      3 کروڑ سے زیادہ املاک، Sociologyمیں PHD، جانئے کون ہیں RJD MP فیاض احمد، جن کے یہاں پڑی CBI ریڈ

      تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے کیرالہ کے تریویندرم اور چینائی کے مناڈی میں سازشی میٹنگیں کرچکے ہیں۔ وہ خلافت پارٹی آف انڈیا اور دیگر تنظیموں کے لیے کارکنان بھرتی کرنا چاہتے تھے جنہیں ملزم ساتھک باچا اور آر عاشق نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں جیسے آئی ایس آئی ایس، القاعدہ اور سری لنکا کی این ٹی جے کی طرز پر بنایا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔

       
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: