خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ اعزاز تقریب سے دانشوروں کا اظہار خیال

 بھوپال اسٹیٹ میوزیم میں خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے زیر اہتمام چمکتے ستارے کے عنوان سے منعقدہ اعزاز تقریب میں اردو کے ممتاز دانشوروں نے کیا۔ اعزاز تقریب میں سو سائٹی کے ذریعہ نہ صرف اردو کے فنکاروں کی زبان کو لیکر کی جارہی خدمات بلکہ ان کی تخلیق کے لئے اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔

بھوپال اسٹیٹ میوزیم میں خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے زیر اہتمام چمکتے ستارے کے عنوان سے منعقدہ اعزاز تقریب میں اردو کے ممتاز دانشوروں نے کیا۔ اعزاز تقریب میں سو سائٹی کے ذریعہ نہ صرف اردو کے فنکاروں کی زبان کو لیکر کی جارہی خدمات بلکہ ان کی تخلیق کے لئے اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔

بھوپال اسٹیٹ میوزیم میں خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے زیر اہتمام چمکتے ستارے کے عنوان سے منعقدہ اعزاز تقریب میں اردو کے ممتاز دانشوروں نے کیا۔ اعزاز تقریب میں سو سائٹی کے ذریعہ نہ صرف اردو کے فنکاروں کی زبان کو لیکر کی جارہی خدمات بلکہ ان کی تخلیق کے لئے اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:
ٹیکنالوجی کے اس دور میں نئی نسل میں اردو زبان و ادب اور شاعری کو لیکر جس طرح سے رجحان بڑھ رہا ہے وہ نہ صرف خوش آئیند ہے بلکہ اس سے اردو زبان کے فروغ کی راہیں مزید متحکم ہوگئی ہیں۔ بھوپال اسٹیٹ میوزیم میں خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے زیر اہتمام چمکتے ستارے کے عنوان سے منعقدہ اعزاز تقریب میں اردو کے ممتاز دانشوروں نے کیا۔ اعزاز تقریب میں سو سائٹی کے ذریعہ نہ صرف اردو کے فنکاروں کی زبان کو لیکر کی جارہی خدمات بلکہ ان کی تخلیق کے لئے اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔ پروگرام کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں ان لوگوں کو بھی بہترین سامع کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا جو اردو کی محفلوں میں دہائیوں سے پابندی سے شرکت کرتے ہیں۔
خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے صدر ساجد پریمی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ دیکھئے آپ سب جانتے ہیں کہ خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کا مقصد اردو زبان و ادب کا فروغ ہے اور اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔سینئر فنکاروں کو فخر خوشبو ایوارڈ اور ممتاز شاعر واحد پریمی کی یاد میں واحد پریمی ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔جس میں یہ ایوارڈ نئی نسل کے ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو اردو زبان و ادب کے میدان میں اپنا کام کرنے کے ساتھ زبان کی آبیاری کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔آج نئی نسل کا ایوارڈ نوجوان شاعر، بہترین ناظم سہیل عمر کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جبکہ سماجی خدمت کے لئے سید عابدحسین کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے۔

پروگرام کی صدر ڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سو سائٹی کی یہ تاریخ رہی ہے کہ یہ سینئر ادیبوں و شاعروں کے ساتھ نئی نسل کے ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جن میں زبان و ادب کو لیکر کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔ ان کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ زبان و ادب کے ساتھ موسیقی،سماجی خدمات،گلوکاری وغیرہ کے میدان میں بھی کام کرتے ہیں اور یہ ایک بڑی ذمہ داری کا بڑا کام ہے کہ اتنے شعبوں میں زبان کو لیکر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ سینئر کی موجودگی میں نئی نسل کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں زبان و ادب کے میدان میں مواقع فراہم کرنا ایسا کارنامہ جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پروگرام میں جس کثرت سے لوگ زبان و ادب سے متاثر ہوکر اردو سے دامن گیر ہو رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے خوشی بھی ہوتی ہے اور یہ کہنے کو جی بھی چاہتا ہے کہ جس زبان کے کارواں میں نئی نسل اس طرح شامل ہورہی ہے اس کو فروغ سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
وہیں سماجی خدمت کےمیدان میں واحد پریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے سید عابد حسین نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اردو کا کوئی شاعر و ادیب تو نہیں ہوں لیکن اردو کا ایک خادم ہوں اور ہر لمحہ کوشش یہی رہتی ہے کہ یہ شیریں زبان ہندستان ہی نہیں عالمی سطح پر اپنے پرچم بلند کرتی رہے۔ بیرون ممالک میں پھنسے ہندستانیوں کو وطن واپس لانا میرا کام ہے اور ابتک پانچ سو سے زیادہ لوگوں کی میری کوشش سے وطن واپسی ہوچکی ہے ۔ان دعائیں ہی میری زندگی کا سرمایہ حیات ہے۔

خودکشی اور تناؤ سے بچنا ہے تو'کھل کے بول'، دل کی بات، نکڑ ناٹک کے ذریعے بیداری مہم
اردو شاعری اور زبان کے ادب میں نمایاں کارکردگی کے لئے واحد پریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے سہیل عمر کہتے ہیں کہ خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے اقدام کی جتنی بھی ستائیش کی جائے وہ کم ہے۔ عام طور پر لوگ جب زبان وادب کی بات ہوتی ہے تو نئی نسل کو لیکر بیزاری کی بات کرتے ہیں لیکن نئی نسل جو کچھ کر رہی ہے اس کی ستائیش کم ہی ہوتی ہے۔سو سائٹی نے اردو زبان و ادب و شاعری کے میدان میں نئی نسل کے فنکاروں کو جس طرح سے ایوارڈ سے نوازہ ہے اس سے نئی نسل کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انہیں زبان کو فروغ دینے کی سمت میں ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔اس سے ہماری ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنی زبان کی آبیاری کے ساتھ بہتر سے بہتر ادب تخلیق کرنے کی کوشش کریں۔

دردناک! زلزلے میں گئی کنبے کے 25لوگوں کی جان، لاشوں سے لپٹ کر زار و قطار روتا رہا شخص

اس موقع پر منعقدہ مشاعرہ میں بھوپال کے مقتدر شعرا کے ساتھ نئی نسل کے شعرا نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ نوجوان شاعر و ناظم شعیب علی خان نے اپنی نظامت کے منفرد انداز سے پروگرام کے حسن کو دوبالا کیا۔

 
Published by:Sana Naeem
First published: