ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی ضلع مومن کانفرنس کی توسیع ، 13 افراد نائب صدر نامزد

مومن کانفرنس رانچی ضلع کمیٹی کی اہم نشست ضلعی صدر شمیم اختر آزاد کی زیرصدارت منعقد ہوئی ۔ نشست میں تنظیم کی توسیع کا عمل پورا کرتے ہوئے رانچی ضلع کمیٹی کے عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔

  • Share this:
رانچی ضلع مومن کانفرنس کی توسیع ، 13 افراد نائب صدر نامزد
رانچی ضلع مومن کانفرنس کی توسیع ، 13 افراد نائب صدر نامزد

رانچی : مومن کانفرنس رانچی ضلع کمیٹی کی اہم نشست ضلعی صدر شمیم اختر آزاد کی زیرصدارت منعقد ہوئی ۔ نشست میں تنظیم  کی توسیع کا عمل پورا کرتے ہوئے رانچی ضلع کمیٹی کے عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ متفقہ طور پر نائب صدر ، چیف جنرل سکریٹری ، جنرل سکریٹری ، سکریٹری ، تنظیمی سکریٹری اور میڈیا انچارج کا انتخاب کیا گیا ، جس میں نائب صدر کیلئے عبد الغفار انصاری ، دل ربا انصاری ، زاہد عالم ، ذاکر حسین، مولانا انوارالحق، اسلم شیخ، عبداللہ حبیب، سمیع انصاری، افضل انصاری ، محمد توحید ، پروفیسر غفار ، پرویز انصاری اور اشرف انصاری کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ، جبکہ محمدمختار انصاری کو ضلع مومن کانفرنس کا چیف جنرل سکریٹری بنایا گیا ۔


اس کے علاوہ جنرل سکریٹری کے لئے ظفر امام سمیت 15 ناموں کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ 13 افراد کو  سکریٹری بنایا گیا ہے۔ تنظیمی سکریٹری کے لئے 11 افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وہیں محمد عمران کو میڈیا انچارج بنایا گیا ہے۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شمیم اختر آزاد نے کہا کہ مومن کے حقوق سے متعلق ضلعی کمیٹی بہت جلد وزیر دیہی ترقیات عالمگیر عالم سے ملاقات کرے گی انہوں نے کہا کہ مومن کانفرنس کی دوسری میٹنگ دسمبر میں ہوگی۔ جس میں بلاک سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔


نشست سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری مفتی عبداللہ اظہر قاسمی نے کہا کہ ریاستی صدر عابد علی انصاری مومن کانفرنس کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اظہر قاسمی نے تمام عہدیداروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ضلعی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے اب تک مومن بنکر برادری کا استحصال ہوتا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ کر ہینڈ لوم صنعت خستہ حالی کا شکار ہے ، جس وجہ کر مومن بنکر برادری تمام شعبہ حیات میں پسماندگی کے شکار ہیں ۔ اظہر قاسمی نے حقوق کی بازیابی کے لئے مومن برادری کو متحد کرنے کی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مومن کانفرنس کا وفد ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین سے ریاستی صدر کی قیادت میں ریاست کے مومنوں کے حقوق سے متعلق ملاقات کرے گا ۔


نشست کی نظامت پرنسپل جنرل سکریٹری  مختار انصاری نے کی۔  نشست میں ظفر امام ، خواتین ضلعی صدر ترنم ناز ، اشتیاق انصاری ، حفیظ الرحمن انصاری ،  شمشیر انصاری ، عبداللہ حبیب ، توحید انصاری ، قمر الحق ، انوارالحق ،محمد آزاد ، میاں جان انصاری ، عبد الامام انصاری سمیت دیگر موجود تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 22, 2020 10:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading