Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

    ایکسکلوزیو: مزدوروں اور طلبا کو مفت لانے کے نام پر من مانے ڈھنگ سے وصول کیا جا رہا ہے کرایہ

    مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بیچ مدھیہ پردیش کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پھنسے مزدوروں او ر طلبا کو مفت پہنچانے کے حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔

    • Share this:
    ایکسکلوزیو: مزدوروں اور طلبا کو مفت لانے کے نام پر من مانے ڈھنگ سے وصول کیا جا رہا ہے کرایہ
    مزدوروں اور طلبا کو مفت لانے کے نام پر من مانے ڈھنگ سے وصول کیا جا رہا ہے کرایہ

    بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بیچ مدھیہ پردیش کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پھنسے مزدوروں او ر طلبا کو مفت پہنچانے کے حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔ بسوں میں نہ صرف من مانے ڈھنگ سے طلبا اور مزدوروں سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے بلکہ سوشل ڈسٹنسنگ کی بھی کھلے طور پر دھجیاں اڑائیں جا رہی ہیں۔


    مدھیہ پردیش کے دھار،جھبوا،ساگر اور اندور کے بیچ ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے طلبا اور مزدور آج جب بھی اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا لیکن ان کی خوشیاں اس وقت کافور ہو گئیں جب بس ڈرائیور نے بیچ راستے میں بس روک کر طلبا اور مزدوروں سے من مانے ڈھنگ سے کرایہ وصول کیا۔ یہی نہیں دھار سے اندور،جھبوا اور ساگر کے بیچ کا جو کرایہ وصول کیا گیا وہ عام دنوں سے کئی گنا زدیاہ تھا۔ طلبا اور مزدوروں سے بس ڈرائیور نے بائیس سے پچیس سو روپیے وصول کئے تبھی انہیں ان کی منزل تک پہنچایا۔ یہی نہیں بس میں سوشل ڈسٹنسنگ کے سارے ضابطہ کو توڑ کر طلبا اور مزدوروں کو چھت پر بھی بیٹھا کر لایا گیا۔


    بسوں میں نہ صرف من مانے ڈھنگ سے طلبا اور مزدوروں سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے بلکہ سوشل ڈسٹنسنگ کی بھی کھلے طور پر دھجیاں اڑائیں جا رہی ہیں۔


    نیوز ایٹین اردو کی خبر کے بعد کانگریس نے بھی اس معاملے پر سرکار کو گھیرا اور بس ڈرائیور اور اس کے مالک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ سابق پی ڈبلیو ڈی وزیر سجن سنگھ ورما نے اسے حکومت کے قول وفعل کے تضاد سے تعبیر کیا اور پارٹی حامی بس مالکان  کو فائدہ پہنچانے والا ایجنڈا بتایا۔ وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ حکومت طلبا اور مزدوروں کو مفت لانے کے اپنے وعدے پر قائم ہے اور اس طرح کا اگر کوئی معاملہ ہوا تو اس کے خلاف نہ صرف جانچ کی جائے گی بلکہ جانچ میں صحیح پائے جانے پر ان کے خلا ف سخت کاروائی کئے جانے کا بھی یقین دلایا۔
    First published: May 06, 2020 06:54 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading