ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نوٹ بندی کا قہر: کیش نہیں ملنے سے پریشان کسان نے کھا لیا بینک میں زہر

ناراين گڑھ قصبے میں رادھے شیام پرجاپتی نام کا کسان سینٹرل بینک کی شاخ میں چیک کی ادائیگی لینے کے لئے پہنچا تھا۔ یہاں مبینہ طور پر بینک سے نقد رقم نہ ملنے کی وجہ سے رادھے شیام نے زہریلی چیز کھالی۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 17, 2016 02:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نوٹ بندی کا قہر: کیش نہیں ملنے سے پریشان کسان نے کھا لیا بینک میں زہر
ناراين گڑھ قصبے میں رادھے شیام پرجاپتی نام کا کسان سینٹرل بینک کی شاخ میں چیک کی ادائیگی لینے کے لئے پہنچا تھا۔ یہاں مبینہ طور پر بینک سے نقد رقم نہ ملنے کی وجہ سے رادھے شیام نے زہریلی چیز کھالی۔

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں بینک سے کیش نہیں ملنے سے پریشان ہوکر کسان نے زہر کھا لیا۔ کسان کو سنگین حالت میں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، ضلع کے ناراين گڑھ قصبے میں رادھے شیام پرجاپتی نام کا کسان سینٹرل بینک کی شاخ میں چیک کی ادائیگی لینے کے لئے پہنچا تھا۔ یہاں مبینہ طور پر بینک سے نقد رقم نہ ملنے کی وجہ سے رادھے شیام نے زہریلی چیز کھالی۔


بتایا جا رہا ہے کہ کسان کو سویا بین کی فصل فروخت کرنے کے بدلے میں نقد رقم کے بجائے چیک ملا تھا۔ اس نے تقریبا 10 دن پہلے بینک میں چیک جمع کیا تھا۔ ہفتہ کو وہ اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لئے بینک پہنچا تھا جہاں کیش نہیں ملنے کی وجہ سے اس نے بینک کی قطار میں کھڑے رہنے کے دوران ہی زہر کھا لیا۔


طبیعت بگڑنے پر کسان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا۔ کسان کے زہر کھانے کی اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسر بھی ضلع ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق، پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

First published: Dec 17, 2016 02:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading