உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہا تھا جسم فروشی کا دھندہ ، پولیس نے دی دبش ، چار لڑکیاں اور پانچ لڑکے گرفتار

    Barmer News : باڑمیر پولیس نے پیٹا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سپا کی آڑ میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے دبش دے کر چار لڑکیوں اور پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے ۔

    • Share this:
      باڑمیر : سرحدی باڑمیر میں چل رہے سپا سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ باڑمیر پولیس نے پیٹا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سپا کی آڑ میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے دبش دے کر چار لڑکیوں اور پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے ۔ باڑمیر کے ڈی ایس پی آنند سنگھ راج پروہت نے بتایا کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ اترلائی روڈ پر واقع ہربل سپا سینٹر میں سپا کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے ۔ پولیس نے اس شکایت پر فرضی گراہک بھیج کر اطلاع کی تصدیق کروائی تھی ۔

      اطلاع کی تصدیق میں شکایت صحیح پائی جانے کے بعد سی او آنند سنگھ نے قیادت میں پولیس نے پیٹا ایکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے سپا سینٹر پر دبش دی گئی ۔ جسم فروشی میں ملوث باہری ریاست کی چار لڑکیوں و پانچ لڑکوں کو گرفتار کرکے صدر تھانہ لایا گیا ہے ۔ ان کے خلاف پیٹا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔

      غور طلب ہے کہ باڑمیر شہر میں چل رہے سپا سینٹر کی آڑ میں پہلے بھی جسم فروشی کے معاملات سامنے آئے تھے اور پولیس نے تین سپا سینٹر پر کارروائی بھی کی گئی تھی ۔ جسم فروشی کے دھندے میں پکڑی گئی یہ لڑکیاں باہری ریاستوں کی بتائی جارہی ہیں ۔ باڑمیر شہر میں سپا سینٹر پرامن باڑمیر کی آب و ہوا میں فحاشی کا زہر گھول رہا ہے ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: