ہوم » نیوز » No Category

بارش کے لئے ترستے برہان پور پر اب منڈلا رہا ہے سیلاب کا خطرہ

برہانپور: کچھ دنوں پہلے تک بارش کیلئے ترس رہے برہان پور پر اب سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jul 21, 2015 05:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بارش کے لئے ترستے برہان پور پر اب منڈلا رہا ہے سیلاب کا خطرہ
برہانپور: کچھ دنوں پہلے تک بارش کیلئے ترس رہے برہان پور پر اب سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔

برہانپور: کچھ دنوں پہلے تک بارش کیلئے ترس رہے برہان پور پر اب سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ دراصل برہانپور میں دو دن سے مسلسل ہو رہی بارش سے تاپتي ندی کی سطح آب بڑھ گئی ہے اورتاپتي اب خطرے کے نشان سے محض 2 میٹر نیچے بہہ رہی ہے ۔


تاپتي  کی سطح آب بڑھتے ہی ضلع انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ تاپتي کے نشیبی علاقے میں واقع  بستیوں کو خالی کروا کر عارضی مقامات  میں لے جانے کی تیاری پوری کر لی گئی ہے ۔  پاس کے ہی اسکولوں اور بڑی عمارتوں میں لوگوں کے کے رہنے کا بندوبست کیا گیا ہے،  جہاں پر کھانے اور پینے کے پانی کے انتظام کے ساتھ ہی میڈیکل ٹیم بھی موجود ہے ۔


بھاری بارش کی وجہ سے ریاست کی کالی سندھ، نیوج، لكھندر، شپرا اور نرمدا جیسی ندیاں بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ،  جس کی وجہ سے کئی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔


تاپتي دریا کے سطح آب میں اضافہ ہوتے  ہی یہاں دو سو سال پہلے بنے اور خستہ ہو چکے چھوٹے پل پر لوگ جان خطرے میں ڈال کر موبائل سے تصویر کھینچنے آ رہے ہیں ۔ پل کے قریب خطرے کا بورڈ بھی نہیں لگا ہے ۔ تاہم انتظامیہ کی توجہ اس جانب  منذول کرائی گئی  تو انہوں نے یہاں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ۔

First published: Jul 21, 2015 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading