ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

چارہ گھوٹالہ کیس : لالو یادو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش

چارہ گھپلے میں آج یہاں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سزایافتہ لالو پرساد یادو پیش ہوئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2018 08:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چارہ گھوٹالہ کیس : لالو یادو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش
لالو پرساد یادو ۔ فائل فوٹو

رانچی: چارہ گھپلے میں آج یہاں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سزایافتہ لالو پرساد یادو پیش ہوئے۔ مسٹر یادو نے خصوصی جج پردیپ کمار کی عدالت میں چار ہ گھپلہ کے ایک معاملے 47 اے /96میں حاضری دی۔ یہ معاملہ ڈورنڈا ٹریزری سے 184 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی کا ہے۔

اس سے قبل مسٹر یادو سمیت دیگر ملزمین چارہ گھپلے کے معاملہ نمبر 38 اے /96 میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ یہ معاملہ دمکا ٹریزری سے تین کروڑ97 لاکھ روپے کی غیر قانونی نکاسی کا ہے۔مسٹر یادو چارہ گھپلہ کے ایک دیگر معاملے میں رانچی کے برسا منڈ سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

First published: Jan 17, 2018 08:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading